سچ خبریں: کریملن نے اعلان کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کے لیے اس ہفتے کے آخر میں بیجنگ جائیں گے۔
ریانووستی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کریملن پیلس نے ایک بیان شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چینی حکومت کی دعوت پر جمعرات کو بیجنگ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین میں چین اور روسی اتحاد سے امریکہ کیوں پریشان ہے؟
کریملن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے رہنما دو طرفہ تعاون اور تزویراتی تعامل کے وسیع مسائل پر تفصیلی بات چیت کریں گے، اس کے علاوہ پیوٹن اور شی جن پنگ اہم ترین بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
جیسا کہ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مشترکہ بیان اور دو طرفہ تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کیے جائی گے۔
واضح رہے کہ پیوٹن اور شی جن پنگ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ اور روسی چینی ثقافتی سالوں کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں: چین اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں
یاد رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے گزشتہ سال مارچ میں ماسکو کا دورہ کیا تھا، اس کے ساتھ ہی یورپی ممالک اور امریکہ نے واشنگٹن کے مقابلے میں روس اور چین کے درمیان تعلقات کی مضبوطی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔