?️
سچ خبریں:پیغمبر اسلام کی توہین کرنے والا سویڈش کارٹونسٹ لارس ولکس ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق سویڈش کارٹونسٹ جس نے اپنے کام میں پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی تھی ،کار حادثے میں ہلاک ہو گیا،واضح رہے کہ 75 سالہ لارس ولکس کو پیغمبراسلام کی شان میں گستاخی کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد وہ سویڈش پولیس کی حفاظت میں تھا ،تاہم آج ایک کار حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ٹرک پولیس کار سے ٹکرا گیاجس کے نتیجہ میں پولیس گاڑی میں سوار لارس ولکس اور اس کے محافظ مارے گئے، اس حادثے کی وجہ زیر تفتیش ہے،یادرہے کہ ولکس ، جو پیغمبر اکرم کی شان میں گستاخی کرنے سے پہلے سویڈن کے باہر بڑے پیمانے پر گمنام تھا ،تاہم اس کی اس حرکت کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرف سے اسے غم وغصہ کا سامنا کرنا پڑا۔
لارکس ویکس اپنے گستاخی کرنے کے بعد سے تحفظ کے تحت زندگی گزار رہا تھاجبکہ القاعدہ نے اسے مارنے کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام مقرر کیا تھا ،واضح رہے کہ لارک ویکس کی اس گستاخی نے سویڈن اور کچھ ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کو بھی جنم دیاجس کے بعد سویڈن کے اس وقت کے وزیر اعظم فریڈرک رین فیلٹ نے کشیدگی کم کرنے کے لیے اسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی۔
قابل ذکر ہے کہ یہ سویڈش کارٹونسٹ 2015 میں کوپن ہیگن میں ہونے والی ایک کانفرنس میں ہونے والے حملے میں بال بال بچا تھا جبکہ اس حملہ میں ایک ڈینش ڈائریکٹر ہلاک ہو گیا تھا جس کے بعد کولن لارروز ، ایک امریکی خاتون جو اپنے آپ کو سات دیگر افراد کے ساتھ امریکہ میں جہاد جین کہتی تھی ، کو 2009 میں اس کارٹونسٹ کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
جرمن کی معاشی کمزوری کی وجوہات
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:جرمنی کے وزیر اقتصادیات رابرٹ ہوبیک گیس کے بحران اور مہنگائی
اگست
صیہونیوں کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری
?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24
مئی
عالمی بینک کا پاکستان پر ٹیکس رعایتیں ختم کرنے پر زور
?️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ
اکتوبر
خطے میں امن کیلئے پرامن طور پر مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے: آرمی چیف
?️ 18 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ
مارچ
مشکلات کا سامنا کئے بغیر بڑا کام نہیں کر سکتے
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تین
اگست
بشریٰ انصاری نے آزادی کا صحیح مقصد بیان کر دیا
?️ 15 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے گزشتہ روز یوم
اگست
اسرائیلی صدر: شن بیٹ چیف کو 7 اکتوبر کو بڑی ناکامی ہوئی تھی
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی صدر نے 7 اکتوبر کے واقعات کے بارے میں
مئی
جن ممالک کو بوجھ سمجھ کر کاندھے سے اتارا، آج نہیں دیکھ کر شرمسار ہوتے ہیں، وزیراعظم
?️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جن ممالک
اپریل