?️
سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ فرانسس نے ٹویٹ کیا کہ آیت اللہ سیستانی سے ان کی ملاقات ناقابل فراموش ہے۔
عراقی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس کے ٹویٹ جو عربی میں شائع کیا گیا ،میں لکھا کہ وہ عراقی شیعہ رہنما آیت اللہ سیستانی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو کبھی نہیں بھولیں گے، کیتھولک دنیا کے رہنما نے مزیدکہا کہ عراق کے سفر کے بعد ، میری روح خدا اور ان تمام لوگوں کے شکریہ سے بھر گئی جنہوں نے اس سفر کو ممکن بنایا، ٹویٹ میں پوپ فرانسس نے عراقی صدر برہم صالح ، حکومت اور چرچ کے عہدیداروں سمیت عراقی عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں آیت اللہ سیستانی کی سربراہی میں عراقی مذہبی رہنماؤں کی تعریف کرتا ہوں جن کی میرےساتھ ناقابل فراموش ملاقات ہوئی، پوپ فرانسس نے عراقی کردستان ریجن کے عہدیداروں اور کردوں کی جانب سے پرتپاک خیرمقدم کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
پوپ کے اس ٹویٹ کے بعد عراقی صدر برہم صالح نے پوپ فرانسس کے پیغام کے جواب میں لکھاکہ مسٹر پوپ ، آپ کے تاریخی سفر کے لئے آپ کا شکریہ "اس سفر سے آپ نے عراق اور اس کے عوام سے وابستگی ظاہر کی اور مختلف شہروں میں آپ کی موجودگی اور لوگوں کے متعدد گروہوں کے ساتھ آپ کی ملاقات عراق کے لیے امن اور انسانی یکجہتی کا پیغام تھا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، انہوں نے پوپ کے دورے کو عراقی عوام کو دہائیوں کے ظلم و جبر کے گہرے زخموں پر مرہم رکھنے میں مدد کا ذریعہ قرار دیا۔
یادرہے کہ پوپ فرانسس نے گذشتہ جمعہ کو تین روزہ عراق کا دورہ کیا جہاں انھوں نے بغداد ، نجف اشرف ،صوبہ ذی قار کے تاریخی شہر اور ، عراقی کردستان میں اربیل ، موصل اور شمال میں قرقوش کا دورہ کیا،واضح رہے کہ اس سفر کا سب سے اہم حصہ ، جو خبروں ، مذہبی اور رائے عامہ کے حلقوں میں وسیع پیمانے پر چھایا ہوا تھا ، پوپ کا نجف اشرف کا دورہ اور عراق میں شیعوں کے اعلی مذہبی رہنما آیت اللہ سیستانی سے ان کی ملاقات تھی۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو خطہ کو کہاں لے جا رہے ہیں؟فرانسیسی صدر کا بیان
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانسیسی صدر
ستمبر
مصر کی عوام اسرائیل کے ساتھ معمول پر لانے کے خلاف
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:یمن کی عبوری حکومت میں وزیر اعظم عبدالعزیز صالح بن حبتور
فروری
جنوبی افریقہ میں نایاب معدنیات پر امریکہ کی نظر
?️ 20 اپریل 2026سچ خبریں:امریکہ نے چین کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کے
اپریل
حزب اللہ کا صیہونیوں سے وعدہ
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے وعدہ کیا ہے کہ پیجرز دھماکے ہمارے
ستمبر
پاکستان سمیت 8 ممالک کی اسرائیل کے مغربی کنارے پر قبضے کی شدید مذمت
?️ 17 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ،
فروری
2023 میں اسرائیل سے ریورس مائیگریشن کا سب سے زیادہ ریکارڈ
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے شماریاتی مرکز کا حوالہ دیتے ہوئے واللا نیوز
ستمبر
نیٹو نے چین کو یورپی سلامتی کے لیے منظم چیلنج قرار دیا
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نیٹو نے چین کو یورپی سلامتی
جون
سعودی عرب میں جدید غلامی
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی اخبار ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
جنوری