?️
سچ خبریں:پیرس اور لندن کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے دوران کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ فرانسس نے برطانیہ اور فرانس سے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کی انسانیت کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیتھولک رہنما دنیا کے پوپ فرانسس نے ایک برطانوی چینل کے ساتھ گفتگو کے دوران پناہ کے متلاشیوں کی ہلاکتوں اور برطانیہ اور فرانس کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک سے پناہ کے متلاشیوں کی انسانیت کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ پوپ فرانسس نے آج (اتوار) کی اپنی تقریر کا تقریباً پورا متن سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے لیے وقف کر دیا اور جزوی طور پر ان 27 پناہ گزینوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے گزشتہ ہفتے مانش ٹنل میں اپنی جانیں گنوائیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ان دنوں اور کتنے ہی پناہ کے متلاشی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اورمجھے بہت دکھ ہوتا ہے جب میں ایسی خبریں سنتا ہوں، وہ لوگ جو نہر میں مرے، دوسرے جو بیلاروس کی سرحد پر مرے، ان میں زیادہ تر بچے ہیں، پوپ فرانسس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے بچوں کا لفظ بہت اونچی آواز میں بولا۔
درایں اثنا فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مانش ٹنل میں پناہ کے متلاشی 27 افراد کے ڈوب جانے کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے نام ایک پیغام میں کہا کہ یا تو اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے یا سیاسی پناہ پر بحث روک دی جائے، فرانس نے بعد میں کیلیس کے ساحل پر برطانوی ہوم سکریٹری پریتی پٹیل سے ملاقات منسوخ کر دی۔
پوپ فرانسس نے کہاکہ میں ان لوگوں کے ساتھ ہوں جو ان مسائل میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ آخر میں ایک سمجھوتہ ہو سکےاس لیے کہ گفت و شنید بالآخر کسی بھی قسم کے استحصال پر قابو پا لے گی نیز قوت ارادی اور کوشش کسی بھی اسی چیز کے لیے راہ ہموار کرے گی اور ایسے راستے کی طرف لے جائے گی جو پناہ کے متلاشیوں کی انسانیت کا احترام کرے۔


مشہور خبریں۔
نریندر مودی کی انتہاپسندی کی انتہا، آکسیجن کی کمی کے باوجود پاکستان سے آکسیجن لانے کی درخواست مسترد کردی
?️ 10 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں کورونا وائرس کی شدید لہر
مئی
لبنان میں حزب اللہ نے واشنگٹن کارڈز میں خلل کیسے ڈالا؟
?️ 9 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنان کے پارلیمانی انتخابات سے چھ ماہ سے بھی کم عرصہ
اکتوبر
جہاد اسلامی نے غزہ سے 1100 راکٹ داغے:صہیونی میڈیا
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک
اگست
سعودی عرب نے کورونا وائرس کی شدت کے باعث پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیئے اہم اعلان کردیا
?️ 24 اپریل 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کی شدت کے باعث
اپریل
2025 صنعا اور تحریکِ انصاراللہ کے اقتدار کا سال
?️ 28 دسمبر 2025 2025 صنعا اور تحریکِ انصاراللہ کے اقتدار کا سال سال 2025
دسمبر
بھارتی سرحد کے قریب چین کے فوجی ڈھانچے تشویشناک ہیں: امریکی جنرل
?️ 9 جون 2022سچ خبریں: جنرل چارلس فلن نے بدھ کے روز کہا کہ ہند
جون
نظام میں تبدیلی کے لئے ہماری جنگ جاری ہے: فواد چوہدری
?️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
مئی
جولانی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں درجنوں افراد کا قتل عام
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:ذرائع نے شام کے شہر حمص میں دہشت گرد تنظیم ہیئت
جنوری