پاکستان میں مسجد پر بمباری کے جرم کا ذمہ دار امریکہ ہے: یمنی علماء

پاکستان

?️

یمنی علماء کی ممتاز تنظیم انجمن علمائے یمن نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شیعہ مسجد میں پیش آنے والے دہشت گردانہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس ہولناک جنایت کے لیے براہ راست امریکہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
تنظیم کے مطابق یہ حملہ واشنگٹن کے زیر سرپرستی کام کرنے والے تکفیری عناصر کے اشتراک سے انجام پایا ہے۔
انجمن علمائے یمن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان میں مسجد کے دھماکے کی اس جنایت کے لیے امریکہ کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ یہ مظالم واشنگٹن کے ایما پر کام کرنے والے تکفیری ٹھیکیداروں کے ہاتھوں سرزد ہوئے ہیں۔
اعلامیے میں مسلم امہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امریکہ کی ان سازشوں کے خلاف ہوشیار رہے جو دراصل اسلامی دنیا کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش ہے۔ تنظیم نے واضح کیا کہ ایسے وحشیانہ اقدامات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ اسلام ایسے اعمال سے بیزار ہے۔ یہ مجرمانہ کاروائیاں بالکل اسی طرح ہیں جیسے صہیونی مظالم غزہ کی پٹی میں انجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع خدیجۃ الکبریٰ مسجد و حسینیہ میں جمعہ کی سہ پہر ہونے والے اس بم دھماکے میں اب تک 36 افراد جان بحق ہو چکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ پاکستانی پولس کے مطابق یہ دھماکا شیعہ عبادت گاہ میں ہوا۔ داعش نامی دہشت گرد گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان مینار پر ٹک ٹاکر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا

?️ 18 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کے

سعودی میڈیا کی نظرمیں بن فرحان کا دورہ تہران

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:عرب ذرائع نے اطلاع دی کہ تہران اور ریاض کے درمیان

ابراہیم الموسوی لبنان میں حزب اللہ کے میڈیا تعلقات کا سربراہ مقرر 

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ لبنان سے قریبی تعلق رکھنے والے اخبار الاخبار نے

پاکستان میں کورونا سے بچوں کی اموات میں اضافہ: رپورٹ

?️ 11 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچوں کی

ہم خود مختاری اور سلامتی کے معاملات میں روس کے حامی ہیں: شی کا پیوٹن سے خطاب

?️ 15 جون 2022سچ خبریں:   چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ

غزہ کی تعمیر نو کو روکنے کے لیے اسرائیل کی رکاوٹیں اور بہانہ تراشیاں

?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ فائل سے متعلق مذاکرات اور خاص طور پر اس

شمالی لبنان میں فیول ٹینکر دھماکہ / 28 ہلاک ، 79 زخمی

?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:لبنانی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ شمالی لبنان میں ایک فیول

دنیا نے پاکستان کی مضبوط سفارتی پالیسی اور عالمی کردار کو مان لیا۔ دی ڈپلومیٹ

?️ 9 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے