?️
سچ خبریں: حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے تصریح کی ہے کہ تحریکِ حماس کی غیرمسلح کاری کا مطالبہ، صیہونی ریاست کے جاری جارحانہ اقدامات اور اپنے وعدوں سے انحراف کے دوران کوئی حقیقی معنی نہیں رکھتا اور یہ محض ایک بے بنیاد دعویٰ ہے۔
انہوں نے امریکی موقف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بنجمن نیٹن یاہو سے حالیہ ملاقات کے دوران کیے گئے بیانات، اسرائیل کے ساتھ واشنگٹن کے روایتی جانبدارانہ رویے سے مختلف نہیں ہیں اور امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی۔
حمدان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں کو بے دخل کرنے اور انہیں اپنی آبائی زمینوں سے جبری نکالنے کی کسی بھی کوشش کو روکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک منصوبہ بند پروجیکٹ کے تحت غزہ اور مغربی کنارے کے فلسطینی علاقوں کو ان کے اصل باشندوں سے خالی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
غزہ کی انسانی صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے حماس رہنما نے کہا کہ صیہونی ریاست دانستہ طور پر امدادی اداروں کے کام میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے اور بشری امداد اور ایندھن کی آمد روک کر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ ان کے مطابق، قبضہ کاروں کو فوری طور پر امدادی راستے کھولنے چاہئیں اور رفح گذرگاہ کو دونوں اطراف سے فعال کرنا چاہیے۔
اسامہ حمدان نے یہ بھی واضح کیا کہ تحریک حماس کسی قسم کے قیادتی خلا کا شکار نہیں ہے اور پانچ شخصیات پر مشتمل ایک کونسل تحریک کے امور چلا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قطر، مصر اور ترکی کے توسط سے واشنگٹن کے ساتھ مسلسل رابطے جاری ہیں تاکہ صیہونی ریاست کو جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔
انہوں نے اختتام پر زور دیا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں نسل کشی جیسی وسیع پیمانے پر مظالم کے باوجود، کوئی فلسطینی اپنی سرزمین چھوڑنے پر تیار نہیں ہے اور فلسطینی قوم اپنے حقوق کے تحفظ اور اپنی زمین پر قائم رہنے پر کاربند ہے۔
Short Link
Copied

مشہور خبریں۔
چینی کے بحران میں شامل مزید چار ملزم گرفتار
?️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی
مارچ
پتھر کے زمانے کی طرف لوٹتا ہمارا ملک
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پاکستانی قوم کی اکثریت کو ہمیشہ یہ شکوہ رہا ہے
اگست
امریکی صدر جو بائیڈن کا چینی کمپنیوں کے خلاف بڑا اقدام، چین نے شدید دھمکی دے دی
?️ 5 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی کمپنیوں کے خلاف
جون
پنجاب اسمبلی میں ہمارے 187 ووٹ پورے ہیں،فواد چوہدری
?️ 9 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا
جنوری
نفتالی بینیٹ؛ تازہ ترین پولز میں نیتن یاہو کے نئے حریف
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 کے مطابق آج انتخابات
ستمبر
اسرائیلی فوج میں اومکرون پھیلتا ہوا
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: صہیونی فوج میں کورونا وائرس کے نئے تناؤ کے وسیع
جنوری
غزہ کی صورتحال پورے خطے کو متاثر کرتی ہے/ مدد کرنے سے دریغ نہیں کریں گے:حسن نصراللہ
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے سید حسن نصراللہ نے اس
مئی
امریکہ نے روس پر پابندیاں لگا کر غلطی کی: گلوبل ٹائمز
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: روس کو سزا دینے اور اس پر پابندیاں لگانے کے
مارچ