سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک اور انسٹا گرام کےاپنے اکاؤنٹ بند کیے جانے پر دونوں کمپنیوں کے سربراہان کو دھمکی دی ۔
یسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے فیس بک و انسٹاگرام اکاؤنٹس کی معطلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں مارک زکربرگ کے خلاف بڑی کاروائی کا عندیہ دیا ہے، اطلاعات کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کی انتظامیہ نے اشتعال انگیز پوسٹوں اور پارلیمنٹ حملے کے تناظر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس دو سال کےلیے معطل کردئیے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس نے اکاؤنٹس کی دو سالہ معطلی پر ٹرمپ نے فیس بک کے مالک مارک زکر برگ پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں فیس بک کے مالک کو وائٹ ہاؤس میں کھانے پر مدعو نہیں کروں گا،سابق امریکی صدر نے کہا کہ اب ان سےصرف کاروباری بات چیت ہوگی۔
واضح رہے کہ پیغام رسانی کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے جمعہ چار جون کو ٹرمپ کا اکاؤنٹ دو سال کےلیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا اوراس سلسلہ میں تحقیقاتی رپورٹ بھی جاری کی تھی،قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ ابھی بھی دوبارہ امریکہ کے صدر بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں ،حال ہی میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ کچھ ہی مہینوں میں امریکہ کے صدر بننے والے ہیں جس کا سوشل میڈیا پر کافی مذاق بھی اڑایا گیا۔
مہر
مشہور خبریں۔
اسٹاک ایکسیچنج میں منفی رجحان، انڈیکس میں 753 پوائنٹس کی کمی
مارچ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان
دسمبر
سارہ نیتن یاہو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف ؛ وجہ ؟
دسمبر
وزیر اعظم معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
اکتوبر
وزیر داخلہ نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا
فروری
مغربی مصنوعات کے بائیکاٹ سے متبادل مقامی اشیا کی طلب میں اضافہ ریکارڈ
دسمبر
القاعدہ نے ایمن الظواہری کی موت سے متعلق امریکی بیانیہ کو مسترد کیا
جنوری
نوشین شاہ نے اپنے مداحوں سے کیا اپیل کی ہے؟
جون