🗓️
سچ خبریں:ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چین کو کورونا وبا کے پھیلنے میں اپنے کردار کے لیے 60 ٹریلین ڈالر ہرجانہ ادا کرنا چاہیے۔
واشنگٹن ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو ایک عجیب و غریب تقریر میں دعویٰ کیا کہ چین کو کورونا وبا کے پھیلنےمیں اپنے کردار کا معاوضہ ادا کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ چین کو معاوضہ ادا کرنا چاہیے، انہیں معاوضہ ادا کرنا ہوگا جبکہ ہمیں معلوم ہے کہ چین کے پاس ایسا معاوضہ ادا کرنے کے لیے رقم نہیں ہے،تاہم انہیں کچھ کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر عالمی سطح پر کورونا سے ہونے والے نقصانات کا صحیح اندازہ لگایا جائے تو چین ممکنہ طور پر 60 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کا مقروض ہو گا،انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس وبا سے نہ صرف امریکہ میں بلکہ دنیا بھر میں $60 ٹریلین سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے ، انہوں نے کہاکہ چین کے پاس 60 ٹریلین ڈالر نہیں ہیں لیکن انہیں اپنے کیے کی تلافی کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ اپنے دور صدارت میں ٹرمپ نے بار بار چین کو کورونا وبا کا ماخذ قرار دیتے ہوئے اسے ’’چینی وائرس‘‘ قرار دیا،یادرہے کہ سابق صدر کے ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ اور دیگر جگہوں پر نئے کورونا کے تیزی سے پھیلنے پر تشویش پھیل رہی ہے،وائٹ ہاؤس کے سینئر ہیلتھ ایڈوائزر انتھونی فوکی نے سی این این چینل کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ امریکی محکمہ صحت کے حکام کو اومیکرون نامی کورونا وائرس میں اتنے بڑے پیمانے پر تبدیلی کی توقع نہیں تھی۔
مشہور خبریں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
🗓️ 9 جنوری 2023اسلام آباد;(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے
جنوری
قومی ایئر لائن ایک بار پھر اپنے ھموطنوں کی مدد کے لئے میدان میں آگئی
🗓️ 12 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) قومی ایئر لائن ایک بار پھر اپنے ھموطنوں کی
جولائی
امریکہ نے عراقی کردستان پر حملے کی مذمت کی
🗓️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عراقی کردستان کے
جولائی
بلوچستان: حق دو تحریک کی احتجاجی ریلی، ہدایت الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ
🗓️ 25 اپریل 2023بلوچستان: (سچ خبریں) حق دو تحریک کے سیکڑوں حامیوں بشمول بڑی تعداد
اپریل
2025 جنگ کا سال ہوگا:اسرائیلی آرمی چیف
🗓️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے نئے سربراہ ایال زمیر نے دعویٰ کیا ہے
مارچ
پاکستان سیلاب کے بعد اربوں ڈالرز کے مزید قرضوں کا خواہاں ہے، رپورٹ
🗓️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) معروف عالمی جریدے ’فنانشل ٹائمز‘ نے رپورٹ کیا ہے
اکتوبر
زیر التواء مقدمات کا معاملہ،چیف جسٹس نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا
🗓️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان نے اہم اجلاس کل طلب کر
ستمبر
صیہونیوں نے غزہ کے میدان جنگ میں کیا حاصل کیا ہے؟
🗓️ 7 فروری 2024سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے
فروری