?️
سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کو جوہری معاہدے کے لیے ایک نئی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے معاملے کی فوری نوعیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ہماری پیشکش موجود ہے، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ انہیں جلد عمل کرنا ہوگا، ورنہ برا ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان عمان میں بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔
ایران اور عالمی طاقتوں، بشمول امریکہ، کے درمیان 2015 میں جوہری معاہدہ (برجام) طے پایا تھا، جس کے تحت ایران نے پابندیاں اٹھانے کے بدلے اپنے جوہری پروگرام پر پابندیوں کو قبول کیا تھا۔ تاہم، ٹرمپ نے 2018 میں اس معاہدے سے دستبراری اختیار کر لی اور ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں۔
جنوری 2025 میں دوبارہ صدر بننے کے بعد سے، ٹرمپ نے دوہرا رویہ اپنایا ہے۔ ایک طرف، انہوں نے ایران کے رہنما کو خط لکھ کر نئے معاہدے کی خواہش ظاہر کی اور عمان میں بالواسطہ مذاکرات کو آگے بڑھایا، یہاں تک کہ ایران کے غیرعسکری جوہری پروگرام کی حمایت کا اشارہ بھی دیا۔ دوسری طرف، انہوں نے اور ان کی انتظامیہ نے فوجی دھمکیوں کو بھی تیز کر دیا ہے۔
ٹرمپ کے حالیہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب ایران نے یورینیم کی افزودگی کے اپنے حق پر اصرار کیا ہے، لیکن مذاکرات میں باہمی عدم اعتماد اور افزودگی کی سطح پر اختلافات جیسے رکاوٹیں موجود ہیں۔ فوجی اور سفارتی دھمکیوں کا یہ دوہرا دباؤ مذاکرات کو ایک نازک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پاکستان میں ایکس کی سروس تاحال بند
?️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بھر میں مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس
مارچ
پنجاب کے سرکاری ملازمین کو عید پر کتنی چھٹیاں ملیں گی
?️ 4 مئی 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے ملازمین کو عیدی دیتے ہوئے اس بات کا
مئی
عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں دیں:شاہ محمود قریشی
?️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
اپریل
کیا اب واٹس ایپ پر تصاویر انٹرنیٹ کے بغیر بھیجنا ممکن ہے؟
?️ 26 اپریل 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ شیئرنگ ایپلی کیشن
اپریل
مشکل وقت میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے گریز کرنا چاہیے:وزیراعظم
?️ 27 ستمبر 2022دادو: (سچ خبریں)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ سندھ کے
ستمبر
بدامنی کی نئی لہر/مقبوضہ فلسطین شمال سے جنوب تک بند
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی جانب سے وزیر جنگ کو برطرف کیے جانے
مارچ
امریکہ کے ہاتھوں شامی تیل کی چوری کا سلسلہ جاری
?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے امریکی قابض فوج کے ذریعہ شام سے عراق
مارچ
بلیو اکانومی کو اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے مرکزی ستون کے طور پر ترجیح دے رہے ہیں، وزیراعظم
?️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹرنیشنل میری ٹائم
ستمبر