?️
ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار کو جعلی اور فاسد قرار دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو جرسی میں اپنے ریپبلکن امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے ڈیموکریٹ امیدوار میکی شیریل پر سخت تنقید کی، انہیں جعلی، فاسد اور چپ رادیکال قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کو تباہی کے گرداب میں دھکیل رہی ہیں۔
نشریہ پولیتیکو کے مطابق، ٹرمپ نے جمعہ کی شب ایک ٹیلی ویژن خطاب میں نیو جرسی کے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ اگلے ماہ ہونے والے گورنری الیکشن میں ڈیموکریٹس کو مسترد کریں اور ریپبلکن امیدوار جَک سیاتارَلی کی حمایت کریں۔
ٹرمپ نے کہا کہ شیریل کی توانائی پالیسیوں سے نیو جرسی میں قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی، اور طنز کرتے ہوئے کہا: “مِیکی — جیسا کہ لوگ اسے کہتے ہیں — اس کے پاس صرف ایک عجیب سا نام ہے۔”
نیو جرسی طویل عرصے سے ڈیموکریٹک پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ پولیتیکو کے مطابق، ٹرمپ کی کوشش ہے کہ وہ اس “آبی ریاست” میں ریپبلکن پارٹی کا اثر و رسوخ بڑھا سکیں، مگر اس ریاست میں ان کی ذاتی مقبولیت ملکی اوسط سے کم ہے۔سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ ٹرمپ کی مہم شاید امیدوار سیاتارَلی کے لیے فائدے کے بجائے الٹا نقصان کا باعث بنے۔
یہ سیاتارَلی کی گورنری کے لیے تیسری کوشش ہے۔ وہ 2021 کے انتخابات میں ڈیموکریٹ گورنر فِل مرفی سے محض تین فیصد کے فرق سے ہار گئے تھے۔
ٹرمپ نے اپنی تقریر میں شیریل کے وعدے کو جھوٹا اور غیرعملی قرار دیا۔ ان کے بقول، شیریل کی پالیسیاں ریاست میں توانائی کو مہنگا ترین بنا دیں گی۔
دوسری جانب، ڈیموکریٹ امیدوار میکی شیریل نے ٹرمپ کے بیانات پر سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا حیرت نہیں کہ سیاتارَلی، جو کبھی ٹرمپ کے شدید ناقد تھے، اب ان کے سامنے خاموش ہیں اور ان کی کارکردگی کو اے گریڈ دے رہے ہیں۔
شیریل نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں جیسے صحت انشورنس کی کٹوتیاں اور تجارتی محصولات نے نیو جرسی کے شہریوں پر زندگی کے اخراجات بڑھا دیے۔ ان کے مطابق، سیاتارَلی نے محض ٹرمپ کی حمایت کھونے کے خوف سے ان ناانصافیوں پر زبان نہیں کھولی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
افغانستان میں موجود 3000 سے زائد برطانوی افغان ملک کا سفر نہیں کر سکے
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:برطانوی حکومت نے اعلان کیا کہ 3000 سے زائد افغان شہری
اپریل
ٹرمپ کے دوسرے دور کے پہلے 100 دن؛ داخلی کشمکش اور عالمی محاذ آرائی
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت کے ابتدائی 100 دنوں میں
اپریل
تھریڈز میں ٹرینڈز کے فیچر کی آزمائش
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کی جانب سے متعارف
نومبر
مودی سرکار کے شدت پسندانہ عزائم علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں: وزیر اعظم
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں پر
جنوری
غزہ کے خریدار تو تم ہو، فروخت کرنے والا کون ہے؟عرب صارفین کا امریکی تاجر سے سوال
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے بارے میں حالیہ
فروری
سینٹ کام کے سابق کمانڈر: امریکہ ایران کے مقابلے میں مشکل صورتحال میں ہے
?️ 24 مئی 2026سچ خبریں: امریکی فوج کی دہشت گرد مرکزی کمان (سینٹ کام) کے
مئی
کیا صیہونی حماس کو ختم کر سکتے ہیں؟
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: تحریک فتح کے ایک عہدیدار نے غاصبوں کے خلاف حماس
نومبر
جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد
?️ 9 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس مظاہر نقوی
جنوری