?️
ٹرمپ غزہ میں نیتن یاہو کے جرائم میں برابر کا شریک ہے
امریکی سینیٹر کرس وین ہولن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اربوں ڈالر کے ہتھیار فراہم کرنا دراصل نیتن یاہو کی غزہ میں نسلی صفائی کی پالیسیوں میں براہِ راست شراکت داری ہے۔سینیٹر وین ہولن نے اتوار کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہماری ترجیح جنگ ختم کر کے قیدیوں کی رہائی ہونی چاہیے، نہ کہ ٹیکس دہندگان کے مزید پیسے نتن یاہو کو دیے جائیں تاکہ وہ غزہ کے بھوکے عوام پر بمباری کرے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر کے اضافی ہتھیار فروخت کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس سودے میں 30 اپاچی جنگی ہیلی کاپٹرز (مالیت 3.8 ارب ڈالر) اور 3200 بکتر بند حملہ آور گاڑیاں مالیت 1.9 ارب ڈالر شامل ہیں، جو اسرائیل کی عسکری صلاحیت کو تقریباً دوگنا کر دیں گی۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ کی دو سالہ جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی سفارت کاری تعطل کا شکار ہے، جبکہ حالیہ دنوں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے نے خطے کے امریکی اتحادیوں کی جانب سے شدید مذمت کو جنم دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ معاہدہ نہ صرف امریکہ کے اندر بلکہ عالمی سطح پر بھی سخت بحث و تنقید کو جنم دے رہا ہے، کیونکہ اسرائیل کو مسلسل ہتھیار فراہم کرنا جنگ کے خاتمے کے بجائے اس کے تسلسل کو یقینی بناتا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
امریکہ کیسے یوکرین جنگ کو ہوا دے رہا ہے؟
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کو لکھے گئے خط میں
اگست
حاجی آج میدان منیٰ میں
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:خانہ خدا کے زائرین نے آج 10 ذی الحجہ کو رمی
جون
سندھ حکومت نے غریب کا جینا مشکل کر دیا ہے: فرخ حبیب
?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے
نومبر
شہید یحییٰ السنوار کے ساتھ حماس کے ایک اور کمانڈر شہید
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس نے اپنے ایک اور کمانڈر کی شہادت کا اعلان
اکتوبر
2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، عمران خان
?️ 8 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران
مئی
غزہ کے بچوں کی عالمی براداری کو جگانے کی کوشش
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں ایک تقریب میں فلسطینی بچوں نے عالمی
نومبر
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری۔
?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ
مئی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو کرانے کی منظوری دے دی
?️ 3 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی
مارچ