سچ خبریں:آسٹریا میں سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ویانا شہر کےمرکزی چرچ اسٹیفن پلاٹز کے سامنے جمع ہوئے۔
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے کے درجنوں افراد اکٹھے ہوئے ،اس احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف نعرے لگائے اور غاصبانہ قبضے نیز مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام کے خاتمے کا مطالبہ کیا،غزہ کے حالیہ واقعات کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے میں موجود لوگوں نے شمعیں روشن کیں اور فلسطینی پرچم لہرایا۔
شرکاء میں سے ایک نے پلے کارڈ رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ صرف فلسطین کی آزادی ہی انصاف کے نفاذ کا باعث بنے گی ، اس وقت تک اسرائیل پر پابندیاں لگائی جائیں اور مقبوضہ فلسطین میں سرمایہ کاری سے گریز کیا جائے، یاد رہے کہ اس ریلی کا اہتمام آسٹریا میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کی تحریک نے کیا اور اس کی حمایت فلسطینی حامی گروپوں نے کی تھی۔
اس مہم کے سینئر ارکان میں سے ایک کا کہنا تھا کہ یہ احتجاجی تحریک اسرائیل کے جرائم کے بارے میں آسٹریا کی حکومت کے مؤقف کی غیر جانبداری اور میڈیا کی خاموشی پر تنقید کے لیے چلائی گئی ہے، انہوں نے مظاہرین کے جمع ہونے کی جگہ کے بارے میں یہ بھی کہا کہ سٹیفن پلاٹز چرچ ویانا کی علامتوں میں سے ایک ہے اور ایک ایسی جگہ ہے جہاں بہت سے سیاح آتے ہیں، ان کے مطابق ویانا میں جمعے کے روز ایک اور ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
نئے بجٹ سے ملکی معیشت میں ریکارڈ بہتری متوقع ہے: سومرو
جون
کرم میں حالات خراب کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
جنوری
اسرائیلی جارحیت کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے: وزیرِ داخلہ
مئی
زیادہ بلنگ سے متعلق نیپرا کی رپورٹ اور ڈسکوز میں تنازع
دسمبر
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ
اپریل
لابیوں کا بادشاہ؛ امریکی سیاسی نظام نے بن سلمان کو کیسے بری کر دیا؟
نومبر
آل سعود۔گستاخ اسلام۔ پاکستان میں ٹرینڈ
دسمبر
عورت مارچ میں ہر سال شرکت کرنے کی وجہ، ماہرہ خان
فروری