ویانا مذاکرات میں ایران کے برتر موقف پر امریکی ردعمل

امریکی

?️

سچ خبریں:امریکی نائب وزیر خارجہ نے جوہری مذاکرات میں ایران کی برتری سے متعلق تبصروں کی تردید کی ہے۔

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے یورپی اور یوریشین امور وینڈی شرمن نے جمعے کے روز جاری کردہ ایک بیان میں جوہری مذاکرات میں ایران کی برتری سے متعلق تبصروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں ایک سے زیادہ مرتبہ اسی طرح کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔

شرمن نے کہا کہ کہ ہم صرف ایران کی پیشکش کو قبول نہیں کرتے، اگرایران ایٹمی معاہدے کی پابندی کرتا ہے تو ہم بھی اس پر عمل کریں گے، امریکی عہدہ دار نے واشنگٹن کے ایران مخالف الزامات کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام آپشنز ہمیشہ میز پر ہوتے ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ مذاکرات میں کیا انتخاب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک طرف ویانا میں ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور دوسری طرف امریکی حکام نے منفی اور تخریبی تبصرے کیے ہیں،وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ ویانا مذاکرات ایک نازک موڑ پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ساکی نے جھوٹی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے کہا، "اگر آنے والے ہفتوں میں کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو امریکہ کے لیے جوہری معاہدے پر واپس آنا ناممکن ہو جائے گا۔

دریں اثنا امریکی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں نے پہلے بھی دعویٰ کیا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کا خیال ہے کہ فروری کے آخر تک ایٹمی معاہدے کو بحال کیا جا سکتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

 کیویز اور انگلش ٹیموں کا پاکستان میں سیریز کھیلنے سے انکار پر فواد چوہدری کا ردعمل

?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نیوزی لینڈ

اقوام متحدہ کی رپورٹر کا سعودی حکام پر الزام

?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:غیر قانونی سزائے موت کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کی خصوصی

اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہیں تو ہمارے پاس بھی ہونے چاہئیں: بن سلمان

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن

امریکہ کا مائک

?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے شمالی کوریا کے رہنما

امریکی ووٹروں کی اکثریت واشنگٹن کی غیر ملکی فوجی امداد کی مخالفت کرتی ہے

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ

نیتن یاہو ان دنوں کیا کر رہے ہیں؟ صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی وزیر اعظم کی نااہلی کا ذکر

حماس کا غزہ میں جنگ کے اگلے دن قومی اتحاد پر زور

?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ کے اگلے دن اور جنگ

صیہونی حکومت کو چین کی سخت وارننگ

?️ 18 اگست 2022سچ خبریں:   ایک عبرانی ویب سائٹ نے کل رات دعویٰ کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے