واشنگٹن کی محفوظ راستے کھولنے کی درخواست داعش سے امریکی تعلقات کی علامت ہے: انصار اللہ

داعش

?️

یمنی انصار اللہ کے ترجمان نے داعش اور القاعدہ سے امریکی تعلق کا حوالہ دیتے ہوئے صوبہ مأرب کی صورت حال پر امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کا حوالہ دیا اور واشنگٹن کی جانب سے زخمیوں کو لے جانےکے بہانے مأرب میں محفوظ راستے کھولنے کی درخواست کا ذکر کیا اور کہا یہ درخواست امریکہ کے داعش اور القاعدہ کے ساتھ تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔یمنی انصار اللہ کے ترجمان نے داعش اور القاعدہ سے امریکی تعلق کا حوالہ دیتے ہوئے صوبہ مأرب کی صورت حال پر امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کا حوالہ دیا اور واشنگٹن کی جانب سے زخمیوں کو لے جانےکے بہانے مأرب میں محفوظ راستے کھولنے کی درخواست کا ذکر کیا اور کہا یہ درخواست امریکہ کے داعش اور القاعدہ کے ساتھ تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔

یمنی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یمنی صوبے مأرب میں عسکریت پسندوں اور مسلح عناصر کے لیے محفوظ راستے کھولنے کی امریکی درخواست کے حوالے سے لکھاکہ یہ درخواست امریکیوں کی ذلت کی ایک دستاویز ہے اور ظاہر کرتی ہے کہ امریکی القاعدہ اور داعش کے عناصر کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ، جنہیں صوبہ مأرب کے شہر العبدیہ میں شکست ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جیسے ہی یمنی افواج اتحادی امریکی حمایت یافتہ ملیشیا کے آخری ٹھکانوں اور مأرب میں داعش اور القاعدہ کے عناصر کے قریب پہنچ رہی ہیں ، امریکی زور زورسے چیخ رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ امن چاہتے ہیں جبکہ وہ یمن اور وہ پوری دنیا ہیں امن کے دشمن ہیں۔

واضح رہےکہ امریکی محکمہ خارجہ نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں کی کاروائیاں بیشتر یمنیوں کی اندرونی نقل مکانی کا سبب بنی ہیں،امریکی وزارت نے ان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شہریوں اور زخمیوں کو گزرنے دیں۔

یاردہے کہ انصاراللہ سے امریکیوں کی اپیل اس وقت سامنے آئی ہے جب یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے حال ہی میں مأرب شہر کے قریب العبدیہ اسٹریٹجک علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کے زیر زمین گیس ذخیرے میں زوردار دھماکہ

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:ذرائع نے سعودی عرب میں زیر زمین گیس ذخیرے میں بڑے

ٹرمپ کے قریبی حلقے کی زلنسکی کے مخالفین سے خفیہ مذاکرات

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:ایک امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے

عالمی صحافیوں کا سعودی جیل سے یمنی صحافی کی رہائی کا مطالبہ

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:عالمی صحافیوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے سعودی عرب میں

ماسکو کا یورپ پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے؛ دھمکی دی گئی تو ہم جواب دیں گے: لاوروف

?️ 9 فروری 2026 سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے تازہ

کیا پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر سر اٹھانے لگی ہے؟

?️ 11 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان  میں کورونا کیسز کی شرح 4 فی صد

اسلام آباد: چلاس بس حملے کے بعد ڈپلومیٹک انکلیو میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی

?️ 4 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چلاس بس حملے کے بعد اسلام آباد کیپٹل

 کیا امریکہ یوکرین کی جنگ کو ایک بڑے دلدل میں دھکیل رہا ہے؟ 

?️ 15 جون 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا کہ امریکہ

کیا ترکی میں اب موسم سرما نہیں ہوگا؟

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: ترکی کو ایک ایسے ملک کے طور پر جانا جاتا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے