?️
سچ خبریں:سعودی دربار کے ایک باخبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ محمد بن سلمان امریکی حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پران سے رابطہ منقطع کیے جانے کو لے کرحیران اور الجھن کا شکار ہیں ۔
سعودی وکی لیکس نیوز ویب سائٹ کے مطابق آل سعود دربار کے ایک باخبر ذرائع نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے امریکی حکومت سے سرکاری طور پر منقطع ہونے کے بعد ان کے متنازعہ رد عمل کی اطلاع دی جس میں کہا گیا ہے کہ بن سلمان حیران اور الجھن کا شکار ہیں، سعودی نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی سفارتی ذرائع نے یہ بھی کہا کہ وہ دن گذرگئے جب بن سلمان وائٹ ہاؤس سے براہ راست رابطہ کیا کرتے تھے۔
نیوز ذرائع نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس سے باہر کیے جانے کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ نے اپنے آپ کو الگ تھلگ محسوس کیا اور اپنی قریبی افراد سے کہا کہ انہیں واشنگٹن کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کا خوف وہراس ہے، یہی وجہ ہے کہ بن سلمان کو خدشہ ہے کہ اب سعودی عرب کی بادشاہی کے تخت پر بیٹھنے کے لئے واشنگٹن اپنے حریف شہزادوں کی حمایت کرے گا۔
ادھر وائٹ ہاؤس نےبھی کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن سعودی ولی عہد شہزادہ کے ذریعہ نہیں بلکہ سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز کے توسط سے سعودی عرب سے بات چیت کریں گے،واضح رہےکہ کہا جاتا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان گہری دوستی تھی جس کا لحاظ رکھتے ہوئے انھوں نے بن سلمان کو جمال خاشقجی کے قتل کا ملزم ہونے سے بھی بچا لیا جبکہ پوری دنیا چلاتی رہی کہ سعودی صحافی کو بن سلمان کے حکم سے قتل کیا گیا ہے ،اس سے بھی بڑھ کر سی آئی نے اس سلسلہ میں تحقیق بھی کی جس کو ٹرمپ نے منظر عام پر آنے ہی نہیں دیا۔


مشہور خبریں۔
تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار کون ہیں؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے منگل کو ایک بیان میں
اگست
مریم نواز کا غریب دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا اعلان
?️ 21 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کی غریب
جون
حالت جنگ ہو یا امن، پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 28 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد
اگست
اسرائیلی فوجیوں کا آپس میں ٹکراو ۸ فوجی زخمی
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ شمالی
اکتوبر
غزہ میں نقل مکانی سے لے کر مذاکرات میں بلیک میل تک
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریگیم کے غزہ کے عوام کو بے گھر کرنے
جولائی
حماس سے منسوب جرائم 7 اکتوبر کو نہیں ہوئے
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک معروف فرانسیسی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر
دسمبر
عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر لگاتار تین حملے
?️ 23 مئی 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے سماوہ ، حلہ اور دیوانیہ صوبوں میں امریکی
مئی
کیا صیہونیوں کے لئے امریکہ کچھ کر سکتا ہے ؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی انچارج اسٹیفنی ہولٹ نے
اکتوبر