نیویارک کے نئے میئر کے پہلے انتظامی احکامات، اسرائیلی بائیکاٹ پر پابندی ختم

?️

نیویارک کے نئے میئر کے پہلے انتظامی احکامات، اسرائیلی بائیکاٹ پر پابندی ختم

نیویارک کے نئے منتخب میئر زُہران ممدانی نے عہدہ سنبھالتے ہی پانچ ابتدائی انتظامی احکامات جاری کیے ہیں، جن کے تحت سابق میئر کی جانب سے جاری بعض فیصلوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ان میں سب سے نمایاں فیصلہ نیویارک کے شہری اداروں کی جانب سے اسرائیل یا مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق بائیکاٹ اور سرمایہ کاری کے خاتمے (BDS) پر عائد پابندی کو ختم کرنا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق، اگرچہ ممدانی نے سابق میئر ایرک ایڈمز کے کچھ احکامات ختم کیے ہیں، تاہم یہ واضح کیا گیا ہے کہ یہودی مخالف جذبات سے نمٹنے کے لیے قائم میئر آفس کو تحلیل نہیں کیا گیا اور وہ بدستور کام کرتا رہے گا۔

نئے میئر نے دفتر برائے تحفظِ مستاجران کو دوبارہ فعال کرنے کا حکم بھی جاری کیا، جبکہ دو نئے ٹاسک فورسز کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک سرکاری زمین کو رہائشی منصوبوں کے لیے تیز تر استعمال میں لانے سے متعلق ہے، جبکہ دوسری کا مقصد میونسپل انتظامیہ میں بیوروکریسی کو کم کرنا ہے۔

زہران ممدانی، جنہوں نے مہنگائی اور بڑھتی ہوئی لاگتِ زندگی کے خلاف مہم کے ذریعے انتخاب جیتا، حال ہی میں نیویارک کے 112ویں میئر کے طور پر حلف اٹھا چکے ہیں۔ وہ 34 سالہ سوشلسٹ ڈیموکریٹ ہیں اور نیویارک کے پہلے مسلمان میئر، جنوبی ایشیائی نژاد پہلے میئر اور گزشتہ ایک صدی میں سب سے کم عمر میئر ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

حلف برداری کے فوراً بعد ممدانی نے کہا کہ یہ منصب سنبھالنا ان کے لیے ایک غیر معمولی اعزاز ہے۔ وہ اس سے قبل کوئینز سے ریاستی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں اور گزشتہ موسمِ گرما میں ڈیموکریٹک پرائمری میں کامیابی کے بعد عالمی توجہ کا مرکز بنے۔

اپنی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ بچوں کی نگہداشت کے لیے عوامی پروگرام متعارف کرائیں گے، تقریباً بیس لاکھ کرایہ داروں کے لیے کرایوں کو منجمد کریں گے اور شہری بس سروس کو تیز اور مفت بنایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھراضافے کا

خطے کی جنگ اسرائیل کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے: روسی کمانڈر

?️ 19 اگست 2026سچ خبریں:روسی فوج کے کمانڈر اپتی علاءالدینوف نے کہا ہے کہ مشرق

سینیٹ اجلاس: فوجی عدالتوں کے حق میں قرارداد کے خلاف سینیٹرز کا احتجاج

?️ 15 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی مرکزی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے

سعودی عرب کے ساتھ امریکی مذاکرات کی صورتحال

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی نیٹ ورک I24 نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا

یحیی سنوار کے بھائی کے ممکنہ جانشین کے بارے میں العالم کی قیاس آرائیاں

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: خبری نیٹ ورک العالم نے عزالدین قسام بریگیڈز کے ایک

روسی صدر پیوٹن کی گیس برآمد کنندہ ممالک کی سربراہی کانفرنس میں شرکت 

?️ 27 اکتوبر 2026سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آج ماسکو میں گیس برآمد کنندہ

وزیراعظم شہبازشریف کا بلاول بھٹو کو فون، دونوں رہنماوں کا بیان بازی روکنے پر اتفاق

?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان

غزہ کے حامی طلباء کے خلاف امریکی کانگریس نے کیا کہا؟

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: ایک طرف امریکی پولیس کے ہاتھوں طلباء پر جبر تشدد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے