نیتن یاہو کا انجام ہٹلر جیسا ہوگا:اردوگان

اردوگان

?️

نیتن یاہو کا انجام ہٹلر جیسا ہوگا:اردوگان
ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو نظریاتی طور پر نازی جرمنی کے آمر ایڈولف ہٹلر کے قریب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو کو بھی آخرکار ہٹلر جیسا ہی انجام دیکھنا پڑے گا۔
ترک خبر ایجنسی انادولو کے مطابق، اردوگان نے یہ بیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب – اسلامی ہنگامی اجلاس میں شرکت کے بعد واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔
ان کا کہنا تھا جس طرح ہٹلر اپنی شکست کا اندازہ نہ لگا سکا، اسی طرح نیتن یاہو بھی آنے والے انجام سے غافل ہے۔ اسرائیلی حکمران دراصل ایک خونی نیٹ ورک ہیں جنہوں نے اپنی انتہا پسندی کو فاشزم کی شکل دے دی ہے۔
اردوغان نے اسرائیل کے رویے کو تکبر اور جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ، شام، لبنان، یمن اور ایران پر حملوں کے بعد اسرائیل نے اب قطر میں جاری امن مذاکرات کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیل کسی مذہب کی خدمت نہیں کر رہا بلکہ ایک منحرف نظریے کو آگے بڑھا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اور اس کی کابینہ دنیا کو صرف صہیونی افسانوں کے سوا کچھ نہیں دکھا رہے، جبکہ اقوام متحدہ کا منشور صاف طور پر ریاستوں کی ارضی سالمیت، خودمختار برابری اور طاقت کے ذریعے سرحدوں کی تبدیلی پر پابندی عائد کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کا افریقی یونین سے اخراج

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی

صیہونی حکومت کی جیلوں میں اب نئے قیدیوں کی گنجائش نہیں

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اس

یوکرین جنگ کی کمانڈ کس کے ہاتھ میں ہے؟ یوکرینی قیدی کا انکشاف

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:روسی فوج کے ہاتھوں پکڑے گئے یوکرینی فوجی کا کہنا ہے

القاعدہ نے مالی کے فوجی ٹھکانوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی 

?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں: مغربی افریقہ میں دہشت گرد گروہ القاعدہ سے منسلک گروہ نصرۃ

اسرائیلی فوج کی نفسیاتی اور پروپیگنڈہ کارروائیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی

?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے

The Benefits of Running That Make You Healthier and Happier

?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

روس اور یوکرین کی تازہ ترین صورتحال

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: 2034 تک نیٹو میں یوکرین کے داخلے کے مبینہ وقت

سعودی عرب اور انصاراللہ کے مذاکرات کہاں تک پہنچے؟

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے مذاکراتی وفد نے ریاض

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے