?️
نیتن یاہو غزہ کی جنگ ختم نہیں کرنا چاہتے
یروشلم میں صہیونی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر غزہ کی جنگ ختم نہیں کرنا چاہتے اور یرغمالیوں کی رہائی کے بجائے سیاسی مقاصد کے لیے وقت ضائع کر رہے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق منگل کو جاری ایک بیان میں یرغمالیوں کے اہل خانہ نے کہا کہ حکومت نے ان سے جھوٹ بولا ہے اور جان بوجھ کر جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سیاسی کھیل بند کرے، تمام یرغمالیوں کو فوری طور پر واپس لائے اور فوج کو غزہ سے نکالے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ جنگ کا تسلسل نہ صرف یرغمالیوں اور فوجیوں کی جان کو خطرے میں ڈال رہا ہے بلکہ اس سے اسرائیل کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور یہ صرف فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو بڑھا رہا ہے۔
یہ تنقید ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی معاشرے میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے، جبکہ سکیورٹی کابینہ نے حال ہی میں شہرِ غزہ پر قبضے کا منصوبہ منظور کیا ہے۔
اس فیصلے نے اسرائیل کی سیاسی، عسکری اور سکیورٹی قیادت میں اختلافات کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر یائیر لاپید نے اس منصوبے کو تباہ کن قرار دیا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر بھی کئی ممالک، عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے جنگ فوری روکنے اور فائر بندی پر زور دیا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
عبدالباری عطوان کا سوڈان کے تنازعات کا تجزیہ
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں جنرل عبدالفتاح البرہان اور محمد حمدان دغلو کی فوج
اپریل
مظاہرین نے برطانوی وزیراعظم کی تقریر میں خلل ڈالا
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: ایسی صورت حال میں جب زندگی گزارنے کے اخراجات اور
اکتوبر
مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں گیارہ فلسطینی شہری گرفتار
?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھتے
فروری
صیہونی سفیر کی لندن میں بھی خیر نہیں، وجہ؟
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: ہزاروں برطانوی شہریوں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے جس
جنوری
ریحام خان کے معافی مانگنے پر زلفی بخاری کا ردِعمل
?️ 15 اکتوبر 2021لندن(سچ خبریں) ریحام خان نے جھوٹے الزامات لگانے پر زلفی بخاری سے
اکتوبر
امریکہ کا شام کے شہر عین العرب میں ایک نیا اڈہ بنا نے کا ارادہ
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کی قیادت میں داعش مخالف کے نام سے مشہور
جنوری
اردنی وزیر خارجہ: فلسطینی عوام کو خوراک اور ادویات سے محروم کرنا جنگی جرم ہے
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت
جولائی
عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج کے مقدمے میں 10 مجرمان کی سزا معطل، رہائی کا حکم
?️ 31 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10 مئی احتجاج پر
جنوری