?️
نیتن یاہو نے ٹرمپ کی خوشنودی کے لئے غزہ قرار دادی کی حمایت کی ہے
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کے لیے امریکا کی تجویز کردہ قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے، حالانکہ اس سے قبل اسرائیلی حکام اس قرارداد کی سخت مخالفت کر رہے تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نتن یاہو کی یہ حمایت دراصل ڈونلڈ ٹرمپ سے سیاسی دلجوئی کی کوشش ہے، کیونکہ یہ قرارداد ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔
۱۴ چینلکے مطابق، وزیراعظم کے دفتر نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد نہ صرف علاقائی امن کو آگے بڑھائے گی بلکہ ابراہام معاہدوں کے دائرے کو وسعت دے کر عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں بھی مدد دے گی۔ بیان میں غزہ کے مکمل غیرعسکری ہونے اور حماس کے خلعِ سلاح کو بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کی بنیادی شرط قرار دیا گیا۔
اس کے برعکس، اسرائیلی میڈیا نے نتانیاہو کے اس مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد کا متن واضح طور پر فلسطینی ریاست کے قیام کی طرف ایک راستہ دکھاتا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق کابینہ میں شامل دائیں بازو کے اتحادی اس پیش نویس کے سخت مخالف تھے، خصوصاً اس شق کی وجہ سے جسے عرب ممالک کی درخواست پر شامل کیا گیا اور جو فلسطینی ریاست کی حمایت کرتی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ نتانیاہو نے اس معاملے میں ائتلاف کو نظرانداز کر کے اپنی سیاسی پوزیشن بچانے کی کوشش کی۔
نیٹ ورک ۱۲ کی ایک رپورٹ کے مطابق نتانیاہو داخلی طور پر اس قرارداد کو قبول کرنے پر تیار نہیں تھے، خاص طور پر اس لیے کہ اس میں مستقبل میں فلسطینی ریاست کی تشکیل کا امکان تسلیم کیا گیا ہے۔ تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا علانیہ خیر مقدم اس حقیقت کو چھپانے کی کوشش ہے کہ وہ ٹرمپ کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی اسے لیکود پارٹی کے لیے ایک اسٹریٹیجک کامیابی کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں تاکہ آنے والے انتخابات میں اپنی حمایت مضبوط کر سکیں۔
سلامتی کونسل نے پیر کی شب امریکا کی تجویز کردہ قرارداد کو تیرہ ہاں اور دو غیرحاضری کے ساتھ منظور کیا۔ قرارداد میں غزہ کے لیے ایک امن کونسل اور بین الاقوامی استحکامی فورس کی تشکیل کی منظوری دی گئی ہے، جو خلعِ سلاح اور عسکری ڈھانچوں کی تباہی کی نگرانی کرے گی۔ قرارداد یہ بھی کہتی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات کی صورت میں فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب حماس نے اس قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے اسے غزہ پر بین الاقوامی قیمومت مسلط کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ حماس کے مطابق سلامتی کونسل کی یہ کارروائی اسرائیل کے ان اہداف کو پورا کرنے کی کوشش ہے جو وہ دو سال کی جنگ میں حاصل نہیں کر سکا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قرارداد غزہ کو فلسطینی جغرافیے سے الگ کرنے اور ایسی نئی سیاسی حقیقت قائم کرنے کی کوشش ہے جو فلسطینی عوام کے قومی حقوق، حقِ خود ارادیت اور مستقبل کی آزاد ریاست کے تصور کے منافی ہے۔ حماس نے واضح کیا کہ مزاحمت ایک جائز حق ہے اور اس سے متعلق کوئی بھی فیصلہ صرف اندرونی فلسطینی سطح پر اور سیاسی حل کے تناظر میں ہی ممکن ہے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان نے مسلح جتھوں کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا، رانا ثنا اللہ
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے
مارچ
کرپشن کو ختم کرنے کے لئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
?️ 27 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اداروں
جنوری
والد اپنی بیوی کیلئے لبرل اور بیٹیوں کیلئے سخت قدامت پسند تھے، اسما عباس
?️ 17 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ ان
مارچ
غزہ کے خلاف نیا صیہونی حربہ
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:ذرائع کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی نے یاسر ابوشباب
جون
امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے پاکستان کا دورہ کیا
?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق امریکہ کی نائب وزیر خارجہ
اکتوبر
فلسطین کے دفاع میں دمشق کا موقف فیصلہ کن اور اصولی ہے: شامی پارلیمنٹ
?️ 2 نومبر 2021سچ خبریں: شام کی پارلیمنٹ نے فلسطینی عوام کی ان کے جائز
نومبر
ٹرمپ کا نیتن یاہو پر غزہ جنگ بند کرنے کے لیے دباؤ
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:ٹرمپ نے نیتن یاہو پر شدید دباؤ ڈالتے ہوئے غزہ
جون
سپریم کورٹ بل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ: بینچ کی تشکیل پر اعتراض کا ذکر شامل نہیں
?️ 4 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے ازخود
مئی