?️
سچ خبریں:کویتی پارلیمنٹ اسپیکر نے فلسطینیوں کے لیے اس ملک کی پارلیمنٹ کی مسلسل حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کویت 1967 کے صیہونی گروہوں اور تنظیموں کے خلاف اعلان جنگ کے قانون پر عمل پیرا ہے۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق الغانم نے فلسطینی عوام کے جائز اور ناقابل تنسیخ حقوق کے حصول کے لیے اپنے ملک کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور صیہونی غاصبوں کی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی استقامت اور مزاحمت کی تعریف کی،رپورٹ کے مطابق مرزوق الغانم نے کہا کہ کویت 1967 کے صیہونی گروہوں اور تنظیموں کے خلاف اعلان جنگ کے قانون کی پابندی کرتا ہے۔
کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ فلسطین اور اس کے دفاع سے متعلق قوانین متعین اور غیر تبدیل شدہ ہیں کہا کہ کویتی پارلیمنٹ میں صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کے قانون کا مسودہ دوبارہ پیش کرنا کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے جو مسئلہ فلسطین پر کویت کے مؤقف کو مضبوط کرنے کا ایک اقدام ہے ۔
یادرہے کہ فروری 2020 میں عرب پارلیمنٹ میں صدی ڈیل نامی منصوبے کی مخالفت میں کویت کے موقف کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ اس وقت میں نے اس منصوبے کی ایک کاپی پھینک دی تھی، جو مجھے تقریر سے10 منٹ پہلے دی گئی تھی، الغانم نے کہا کہ یہ منصوبہ کسی بھی طرح فلسطین اور عرب ریاستوں کے مفاد میں نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
موساد وسیع ترین سائبر حملے کا شکار
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے گذشتہ روز صہیونی سکیورٹی ویب سائٹوں پر وسیع
جون
آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفادات کے منافی کوئی شرط عائد نہیں کرسکتا، وزیر خزانہ
?️ 19 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
اکتوبر
عمران ریاض کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو 13 ستمبر تک کی مہلت
?️ 6 ستمبر 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے لاپتا اینکر پرسن عمران ریاض کو
ستمبر
عمان کو کئی عرب ممالک اور لبنان کے درمیان کشیدگی پر افسوس
?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: عمانی وزارت خارجہ نے ہفتے کی رات لبنان اور سعودی عرب
اکتوبر
غزہ کی جنگ کو وسعت دینے سے اسرائیل پر 15 ارب شیکل کا اضافی بوجھ
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخباراتی ذرائع کے مطابق، غزہ پٹی میں جنگ کو
مئی
وائٹیکر کا دعویٰ: ایران کے ساتھ ملاقات اگلے ہفتے ہوگی
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو
جولائی
ترکی میں سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: ترکی کے خلاف PKK دہشت گرد گروہ کے سیکورٹی خطرات
مارچ
دھمکیوں سے کچھ نہیں ہونے والا:شمالی کوریا کا امریکہ کو انتباہ
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:شمالی کوریا کے دفاعی وزارت کے ایک عہدے دار نے
فروری