?️
سچ خبریں:میانمار کی ایک عدالت نے اس ملک کی سابق اعلیٰ عہدیدار آنگ سان سوچی جنہیں پہلے 17 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، کو انتخابی دھاندلی کے الزام میں مزید تین سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق میانمار کی ایک عدالت نے اس ملک کی ساب سربراہ آنگ سان سوچی کو نومبر 2020 کے انتخابات میں دھاندلی کے الزام میں تین سال مزید قید کی سزا سنائی ہے،CNN نے مزید کہا کہ سوچی کی سزا میں ان تین سال کے اضافے کے ساتھ، وہ، جو اب 77 سال کی ہو چکی ہیں، کو 20 سال جیل میں گزارنا ہوں گے۔
اس امریکی نیوز چینل نے لکھا کہ یہ پہلا موقع ہے جب سوچی کو 2021 کی فوجی بغاوت جس کی وجہ سے سوچی کو اقتدار سے ہٹایا گیا تھا، کے بعد جبری مشقت کی سزا سنائی گئی ہے ، یاد رہے کہ سوچی کو 2009 میں بھی ایک اور عدالت میں جبری مشقت کی سزا سنائی گئی تھی تاہم عدالت نے ان کی سزا میں کمی کر دی تھی۔
سوچی کی زیر قیادت نیشنل یونین فار ڈیموکریسی پارٹی 2020 کے انتخابات میں حریف جماعت کو بڑے مارجن سے شکست دینے میں کامیاب رہی تھی، لیکن انتخابات کے تین ماہ بعد ہی حریف پارٹی، جس کا تعلق فوج سے تھا، نے اسے حکومت بنانے سے روک دیا اور آخر کار سان سوچی کی جگہ لے کر انہیں انتخابی دھاندلی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔


مشہور خبریں۔
امریکا نے عراقی امور کے خصوصی نمائندے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
?️ 1 فروری 2026امریکا نے عراقی امور کے خصوصی نمائندے کو عہدے سے ہٹا دیا
فروری
دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین اور غزہ، امریکا جرم میں شریک ہے: حافظ نعیم الرحمان
?️ 26 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے
ستمبر
فرانس کی نئی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کون ہیں؟
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:فرانس کی نئی وزیر خارجہ دوسری خاتون ہیں جنہوں نے فرانسیسی
مئی
جاپان میں دو امریکی فوجی گرفتار
?️ 14 جون 2026سچ خبریں:جاپان کے جنوبی ترین صوبے اوکیناوا میں دو امریکی فوجیوں کو
جون
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی آبنائے ہرمز سے متعلق نشست ملتوی
?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی آبنائے ہرمز کے بارے
اپریل
قاہرہ اور تل ابیب تعلقات میں دراڑ، کیا فوجی تصادم کا امکان زیادہ ہے؟
?️ 5 اکتوبر 2025قاہرہ اور تل ابیب تعلقات میں دراڑ، کیا فوجی تصادم کا امکان
اکتوبر
اسرائیل کے خلاف ثقافتی اور تعلیمی بائیکاٹ کا سلسلہ جاری
?️ 17 دسمبر 2025 اسرائیل کے خلاف ثقافتی اور تعلیمی بائیکاٹ کا سلسلہ جاری اسرائیلی
دسمبر
دور کا خواب یا قریب کی حقیقت؟
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکہ کا سلامتی کا چھترا عشروں سے یورپ کی دفاع کا
دسمبر