?️
سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعلان کیا کہ تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے کے ملازمین نے ہڑتال کر دی ہے۔
صیہونی میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے کے ملازمین نے اپنے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کے مطابق ہوائی اڈے کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکامی کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
صہیونی میڈیا نے اعلان کیا کہ بن گورین ائرپورٹ کے عملے نے اس ائرپورٹ پر آنے والی پروازوں کی رجسٹریشن روک دی جس کی وجہ سے کئی پروازوں کے مقررہ وقت میں خلل پڑا اور داخلی اور خارجی کاؤنٹرز کے سامنے لمبی قطاریں لگ گئیں۔
دی ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے لکھا کہ بن گورین ہوائی اڈے کے ملازمین اپنے کام کے حالات سے مطمئن نہیں ہیں کیونکہ 2020 کے آغاز میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے ان کی تنخواہوں میں کمی واقع ہوئی ہے،متذکرہ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ائرپورٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے اعلان کے باوجود کہ ہڑتال تل ابیب کے وقت کے مطابق 14:00 بجے ختم ہو جائے گی، توقع ہے کہ آنے والی اور جانے والی پروازوں میں خلل واقع ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ اس وقت ہے جب مقبوضہ علاقوں میں 130 سے زائد ہائی ٹیک کمپنیوں نے صیہونی وزیر اعظم کے عدالتی نظام میں اصلاحات کے فیصلے کے خلاف احتجاجاً ہڑتال اور کام بند کرنے کا اعلان کیا ہے نیز دسمبر کے اواخر میں نیتن یاہو کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے ان کی کابینہ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں میں اضافہ ہوا ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بھی صیہونی حکومت کے امور کے ماہرین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی سیاست دان ان دنوں اپنی حکومت کے خاتمے اور خانہ جنگی شروع ہونے سے سخت خوفزدہ ہیں جب کہ حکمراں اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔
ان ماہرین کے مطابق نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف گزشتہ چند دنوں کے زبردست مظاہروں اور اس حکومت کی عدلیہ کے حوالے سے ان کے فیصلوں کی وسیع پیمانے پر مخالفت سے جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کے اندرونی تنازعات ناقابل واپسی موڑ پر پہنچ چکے ہیں اور صیہونی ریاست میں خانہ جنگی چھڑ گئی ہے،صیہونی حکومت تاریکی کی سرنگ میں داخل ہو چکی ہے جہاں سےاس سے نکلنا بہت مشکل ہو گا۔


مشہور خبریں۔
مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدلنے کا خواب صرف ایک وہم ہے:مصر
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت
جون
سیدی ٹمن جیل کی خوفناک کہانیاں
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد ایک
اگست
ڈاکٹر ذاکر نائیک دوبارہ پاکستانی دورے پر پہنچ گئے
?️ 25 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) ممتاز اسلامی اسکالر بھارتی نژاد ڈاکٹر ذاکر نائیک چند
فروری
پاکستانی وزیر اطلاعات کی میڈیا کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون پر تاکید
?️ 6 نومبر 2025پاکستانی وزیر اطلاعات کی میڈیا کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون
نومبر
پاکستان سے ریسکیو ٹیمیں، امدادی اشیا ترکیہ پہنچنا شروع
?️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے
فروری
ٹرمپ کسی صورت میں بھی قابل اعتماد نہیں:شمشاد احمد خان
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:پاکستان کے سابق نائب وزیر خارجہ نے امریکہ کے نئے صدر
فروری
شعیب اختر نے سوانح حیات پر مبنی فلم سے راہیں جدا کرلیں
?️ 22 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی کرکٹ کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ باؤلر
جنوری
تمام تر دباؤ اور ہتھکنڈوں کے استعمال کے باوجود تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے
?️ 1 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے
ستمبر