سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں کے شیخ جراح محلے پر حملے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات غاصب صیہونی حکومت کی پولیس کی حمایت سے صیہونی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں ایک اشتعال انگیز مارچ کیا اور نسل پرستانہ نعرے لگائے۔
المیادین کے نامہ نگار نے مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح کے اسٹیج سے خبر دی ہے کہ صہیونی آبادکاروں نے شیخ جراح محلے کے رہائشیوں پر حملہ کیا،تاہم اس محلے کے رہائشی بھی صہیونی جارحیت کے سامنے ڈٹ گئے اور ان سے جھڑپیں کیں، رپورٹ کے مطابق اس محلے کے بعد 12 خاندان بے گھر ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
درایں اثنا فلسطینی کارکن مینا الکرد نے شیخ جراح محلے میں المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی آبادکاروں اور غاصب حکومت کی فوج کی تمام جارحیت کے باوجود محلے کے رہائشی اپنے گھروں میں ہی رہیں گے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلسطین ہماری سرزمین ہے اور ہمارا ہی رہے گا جبکہ قابض حکومت کے اقدامات کا مقصد فلسطینی کاز سے توجہ ہٹانا ہے،انھوں نےکہا کہ قابض ہمارے خلاف میڈیا وار ہار کر کارڈ واپس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی میڈیا نے بدھ کے روز اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح فلسطینی محلے میں سرد ہتھیار سے ایک شہادت طلبانہ کارروائی ہوئی ہے جس میں ایک صیہونی زخمی ہوا ہے، اطلاعات کے مطابق ایک فلسطینی نے محلے میں ایک صہیونی خاتون کو چاقو مار کر زخمی کر دیا،تاہم واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا اور علاقے کو بند کر دیا۔
واضح رہے کہ فلسطینی گروپوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح محلے میں گزشتہ روز ہونے والی شہادت کی کارروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے اسرائیلی غاصبوں کے جرائم کا جواب قرار دیا۔