سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے پر وحشیانہ حملہ کرتے ہوئے متعدد فلسطینی شہریوں کو زخمی کر دیا اور کچھ کو حراست میں لیا۔
العہد چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائيلی فوجیوں نے مغربی پٹی کے بعض علاقوں پر وحشیانہ حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کردیا،اطلاعات کے مطابق مغربی پٹی پراسرائیلی فوجیوں کے حملے کے بعد اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہےجس کے نتیجے یمں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق بعض فلسطینیوں کو اسرائیلی فوجیوں نے گرفتاربھی کرلیا ہے، یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی اسرائیلی فوجیوں نے مغربی پٹی میں 2 فلسطینی جوانوں کو شہید کردیا تھا جبکہ مقبوضہ فلسطین بھی میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی جوان کو شہید کردیا۔
ذرائع کے مطابق فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور عرب ممالک کے حمکراں نہ صرف یہ کہ خاموش تماشائي بنے ہوئے ہیں بلکہ مکمل طور پر صیہونیوں کی حمایت کر رہے ہیں اور اس غیر قانونی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرنے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس سے صیہونیوں کی جاحیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اس لیے کہ انہیں معلوم ہے کہ کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں نہ عالمی برادری اور نہ ہی عرب ممالک۔
مشہور خبریں۔
فواد خان کی فلم بھارت میں ریلیز ہونی چاہیے، پرکاش راج
مئی
شریف خاندان نے سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے خلاف سازش کی ہے
نومبر
دنیا کی سب سے بڑی جیل
اگست
ڈیلٹا ویرینٹ کیخلاف ویکسین کے حوالے سےاہم تحقیق
جولائی
پولینڈ کی جانب سے یورپ میں امریکی فوجی موجودگی کا خیر مقدم
جون
صہیونی وزیر نے فلسطینیوں کو کچلنے کے لیئے خطرناک منصوبہ بنانے کا اعلان کردیا
مئی
سیلاب کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بجلی تاحال معطل
اگست
سعودی عرب اور شام کے درمیان تعلقات میں ایک نئی پیشرفت
اپریل