سچ خبریں:امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے یوکرین کی جنگ کا بہانہ بنا کر روس کے غیر ملکی اثاثوں کا بڑا حصہ ہتھیا لیا ہے۔
اسپوٹنک کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں نے اب تک روسی مرکزی بینک کے 300 بلین ڈالر سے زیادہ کے اثاثے منجمد کیے ہیں،امریکی محکمہ خزانہ نے بدھ کو کہا کہ گزشتہ 100 دنوں کے دوران، امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے روس کے مرکزی بینک کے 300 بلین ڈالر اور پابندیوں کے تحت 30 بلین ڈالر سے زیادہ کے اثاثے ضبط کر لیے ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم سب مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے کہ روس کی یوکرین میں جاری اور بلاجواز جارحیت کی وجہ سے ہماری پابندیاں اسے بھاری پڑیں اور اسے اپنے بعض مفادات کے لیے مالی اور اقتصادی وسائل فراہم کرنے سے روکیں،جبکہ عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے روس پر عائد کی جانے والی پابندیوں سے جتنا نقصان روس کو ہو رہا ہے اتنا ہی بلکہ اس سے زیادہ ان ممالک کو بھی ہو رہا ہے اس لیے کہ زیادہ تر مغربی ممالک کا انحصار روس کے گیس اور تیل پر ہے اور پابندیوں کی وجہ سے ان ممالک کے عوام کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔