?️
غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں معروف فلسطینی ڈاکٹر کی اغوا پر حکومتِ غزہ اور حماس کا شدید ردعمل
غزہ کی حکومت اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے معروف طبی ماہر ڈاکٹر مروان الهمص کے اغوا پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ ڈاکٹر الهمص غزہ میں ابو یوسف النجار اسپتال کے سربراہ اور اسپتالوں کے صحرائی یونٹس کے انچارج تھے۔
ڈاکٹر اسماعیل الثوابته، غزہ کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ نے بتایا کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے پیر کی شام ایک ایمبولینس پر حملہ کیا جس میں ڈاکٹر مروان الهمص اور ان کے ساتھی موجود تھے۔
اس حملے میں ایک شہری شہید اور دو دیگر زخمی ہوئے، جن میں ایمبولینس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر الهمص کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر الثوابته نے اس کارروائی کو "جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا یہ حملہ نہ صرف انسانیت سوز ہے بلکہ جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے طبی عملے کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے خلاف ہے۔
انہوں نے عالمی اداروں، خاص طور پر ریڈ کراس سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے پر خاموشی توڑیں اور ڈاکٹر الهمص کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کریں۔
دوسری جانب، حماس نے بھی اپنے ایک باضابطہ بیان میں اسرائیل کے اس عمل کو فاشسٹ اقدام قرار دیا۔
ڈاکٹر الهمص کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ رفح میں بین الاقوامی ریڈ کراس کے ایک صحرائی اسپتال کا جائزہ لینے گئے تھے۔ اسرائیلی فورسز نے نہ صرف اُن کی ایمبولینس کو نشانہ بنایا بلکہ معروف فلسطینی صحافی تامر الزعنین سمیت دیگر شہریوں کو شہید کر دیا۔”
حماس نے عالمی اداروں بالخصوص عالمی ادارہ صحت (WHO) اور ریڈ کراس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں اور زیر حراست طبی عملے کی فوری رہائی کے لیے عملی اقدامات کریں۔
ڈاکٹر محمد ابوسلمیہ، شفاء میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر نے کہا:یہ اغوا اسرائیلی کوششوں کا حصہ ہے جن کے ذریعے وہ فلسطینیوں کی آواز کو خاموش کرنا چاہتے ہیں، خاص طور پر ان لوگوں کو جو غزہ کے مظلوم عوام کی حالتِ زار دنیا کے سامنے لا رہے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
افغانستان میں ایک بڑا چیلنج
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا کہ پینے کے
جولائی
غیر قانونی تقرری کا کیس: پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 جنوری تک توسیع
?️ 21 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں
دسمبر
وزیر خزانہ کا ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے متعلق اعلامیہ
?️ 25 فروری 2021ویب ڈیسک (سچ خبریں) وزیر خزانہ نے پیرس میں ایف اے ٹی
فروری
حماس کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بارے میں صہیونیوں نے کیا کہا؟
?️ 3 جون 2024سچ خبریں: جمعہ کی شب امریکی صدر کی جانب سے غزہ کی پٹی
جون
مولانا فضل الرحمٰن اقتدار سے دوری کا غم دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:فردوس عاشق
?️ 21 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےپی ڈی
مارچ
7 اکتوبر کی جنگ نے نیتن یاہو، گینٹز اور گیلنٹ کے گھٹنے ٹیک دیئے
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:رای الیوم کے ایک مضمون میں عطوان نے غزہ میں جنگ
نومبر
ٹرمپ کی کنیڈا کو حیرت انگیز تجویز
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کنیڈا کے وزیراعظم، جاسٹن
دسمبر
پیپلز پارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کردیا
?️ 11 جون 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد
جون