?️
سچ خبریں:یمن کے وزیر خارجہ ہشام شرف نےاس ملک میں انسانی حقوق کی ایک کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کے دوران کہا کہ یمن کے مظلوم عوام کی آواز کو دنیا کے سامنے اٹھانا ضروری ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے منگل کے روز یمنی مرکز برائے انسانی حقوق کے ارکان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مرکز نے ہشام شرف کو یمن کے معاملے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ فراہم کی۔
رپورٹ کے مطابق یمنی مرکز برائے انسانی حقوق کے ارکان کے ساتھ ملاقات کے دوران یمنی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ان کی رپورٹ کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ یمنی عوام کی آواز کو دنیا کو سنانا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے معاملے میں سلامتی کونسل کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات یمنی عوام کی آواز کو دنیا کے سامنے اٹھانے کی طرف ایک قدم ہے، یہ کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں۔
واضح رہے کہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کل کہا کہ سعودی اماراتی-امریکی جارح اتحاد کا یہ دعویٰ کہ یمنی مسلح افواج ان ممالک میں سویلین اہداف کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہیں، غلط ہے ،یہ ہماری شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا محض جواز ہے۔


مشہور خبریں۔
پیپلزپارٹی نے ابھی تک وفاقی وزارتیں لینے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔
?️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) پاکستان پیپلزپارٹی نے نئی حکومت میں صدر کے
اپریل
یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے حریت رہنما اشرف صحرائی کی موت کو قتل قرار دے دیا
?️ 8 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے
مئی
فواد چوہدری کی مریم نواز پر شدید تنقید
?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری مریم نوازکو شدید
نومبر
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیلئے درخواستیں تیار
?️ 17 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور
مارچ
حزب اللہ اور نئے معاہدے کے حوالے سے نتن یاہو کی ٹرمپ سے فوری ملاقات کی کوشش
?️ 19 جون 2026سچ خبریں: واشنگٹن اور تہران کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدے کے
جون
سعودی اتحاد اور انصاراللہ کے درمیان لاشوں کا تبادلہ
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمن کی انصار
جون
پاک ڈیٹا کام میں بدعنوانی کی نشاندہی کرنے والے 5 ملازمین کو برطرف کیے جانے کا انکشاف
?️ 26 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت انفارمینش ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کے ماتحت
جنوری
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت تقریباً مکمل طور پر بند؛ بلومبرگ کا دعویٰ
?️ 14 جولائی 2026سچ خبریں:بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ خطے میں کشیدگی میں اضافے
جولائی