?️
سچ خبریں:ترک صدر نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت اور مصر کے ساتھ بھی متحدہ عرب امارات کے ساتھ اٹھائے گئے اقدامات کی طرح ہی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا کہ انقرہ مصر اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ایسے ہی اقدامات کرے گا جیسا کہ حالیہ ہفتوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ کیا گیا ہے۔
ترکمانستان میں ای سی او سربراہی اجلاس سے واپسی پر انھوں نے قاہرہ اور تل ابیب کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں صحافیوں کو بتایاکہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ جو بھی قدم اٹھایا گیا ہے باقیوں (صیہونی حکومت اور مصر) کے ساتھ بھی ایسا ہی کیاجائے گا۔
یادرہے کہ اس ماہ کے شروع میں ترکی میں جاسوسی کے الزام میں صہیونی جوڑے کی رہائی کے بعد اردگان نے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی، یادرہے کہ تقریباً ایک دہائی بعد گزشتہ ہفتے انقرہ اور ابوظہبی کے درمیان اربوں روپے کے معاہدوں پر دستخط کرنے کے بعد اردگان نے کہا کہ یہ معاہدے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز کریں گےاور جیسا کہ انھوں نے اب کہا ہےکہ انقرہ تل ابیب اور قاہرہ کے ساتھ تعلقات میں ایک نئے دور کی تلاش میں ہے۔
یادرہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جبکہ اس سے پہلےانھوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ترکی فلسطین کی حمایت کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں نیز اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ہونے کے ناطے، ہم سب کو کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہیے جس سے مسئلہ فلسطین کی اہمیت کم ہو جائے۔


مشہور خبریں۔
شام میں بشار اسد کی شاندار جیت، مسلسل چوتھی بار کے لیئے ملک کے صدر بن گئے
?️ 28 مئی 2021دمشق (سچ خبریں) امریکا سمیت متعدد مغربی ممالک کی تمام سازشوں کے
مئی
صیہونیوں کا ملک گیر الرٹ ان کی کمزور سیکورٹی کو ظاہر کرتا ہے: ہنیہ
?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل
مئی
وائٹ ہاؤس نے اسرائیل کے خلاف پیلا کارڈ اٹھایا
?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں:سرخی کے تحت ایگور سبوٹین نے Nezavisimaya Gazeta میں اسرائیل کی
نومبر
یوکرین جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے: روبیو
?️ 26 فروری 2026 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یوکرین کے بحران کے
فروری
امریکہ چین کے ساتھ کیا کرنا چاہتا ہے؛سابق امریکی فوجی کی زبانی
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک سابق امریکی فوجی نے کہا کہ یہ ملک مشرقی
ستمبر
یوکرینی فوجی شکست کے بعد پُل گرا دیتے ہیں:برطانیہ
?️ 16 جون 2022سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے یہ بتاتے ہوئے کہ روسی اور یوکرینی
جون
کیا امریکی خفیہ ادارے بائیڈن خاندان کی حفاظت کرنے سے قاصر ہیں؟
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی صدر جوبائیڈن کی پوتی کے اغوا پر مبنی ایک
نومبر
اسرائیلی پولزکی جانب سے نیتن یاہو کی واپسی کا اشارہ
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی چینل 12 کی طرف سے کل جمعرات کو کرائے
جولائی