?️
سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع نے مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجیوں پر کیے جانے والے حملوں کی تعداد بتائی ہے۔
النشرہ نیوز چینل کی رپورٹ امریکی وزارت دفاع نے مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجیوں پر کئی حملوں کا ذکر کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اعلان کیا: گزشتہ اکتوبر 17 سے اب تک مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج پر 74 مرتبہ حملے کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شام اور عراق میں امریکہ کی حالت زار؛پنٹاگون کی زبانی
پینٹاگون کی ترجمان سرینا سنگھ نے کہا کہ 17 اکتوبر سے اب تک ہونے والے حملوں کی تعداد 74 ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے فاکس نیوز کو بتایا تھا کہ 17 اکتوبر سے اب تک عراق اور شام میں امریکی افواج پر 73 بار حملے کیے جا چکے ہیں،پینٹاگون کے اہلکار جس کا نام نہیں بتایا گیا، نے کہا کہ ان میں سے تین حملے گزشتہ جمعرات کو ہوئے۔
اس سے قبل امریکی وزارت دفاع کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے 66 مرتبہ عراق اور شام میں ملکی اڈوں پر حملوں کے تازہ ترین اعدادوشمار کا اعلان کیا تھا، جس میں عراق میں 32 اور شام میں 34 حملے شامل تھے۔
سنگھ نے منگل کی شام پینٹاگون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ عراق اور شام میں امریکی اڈوں پر مزاحمتی گروپوں کے حملوں کے نتیجے میں اس ملک کے 62 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک اس علاقے میں درجنوں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے،عراقی مزاحمتی تحریک امریکہ کو فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کا اصل ذمہ دار سمجھتی ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے 7 اکتوبر کو فلسطین پر سات دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری قبضے اور غزہ کے تقریباً دو دہائیوں کے محاصرے نیز ہزاروں فلسطینیوں کو قید و بند اور اذیت دینے کے ردعمل میں الاقصیٰ طوفان آپریشن شروع کیا۔
مزید پڑھیں: خطے میں امریکہ کے اتحادیوں کی خطرناک صورتحال کا تجزیہ
اس کاروائی کے جواب میں صیہونی حکومت نے غزہ پر شدید حملے کیے اور اس علاقے کو مکمل محاصرے میں لے لیا،صیہونی حکومت کے حملوں میں 14500 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صنعا کا عربستان کو کسی بھی جارحانہ مہم جوئی کے بارے میں سخت انتباہ
?️ 6 جولائی 2026 سچ خبریں: سعودی اتحاد کی جانب سے صنعا ہوائی اڈے سے متعلق
جولائی
برطانیہ اور فرانس کے بعد مالٹا نے بھی کیا فلسطین کی ریاست کو تسلیم
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: مالٹا کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر میں
جولائی
اٹلی کی وزیر اعظم کا انسانی سمگلنگ کے خلاف اہم بیان
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: اطالوی وزیر اعظم نے روم میں ایک اجلاس میں کہا
جولائی
واشنگٹن کا واقعہ بیرونی خفیہ نیٹ ورکس کی سازش ہے:طالبان
?️ 30 نومبر 2025 واشنگٹن کا واقعہ بیرونی خفیہ نیٹ ورکس کی سازش ہے:طالبان قطر
نومبر
روس کی خارکیف میں پیش قدمی، یوکرین کی دفاعی صنعت اور توانائی تنصیبات پر بڑے حملے
?️ 25 اپریل 2026سچ خبریں:روسی وزارت دفاع کے مطابق خارکیف میں پیش قدمی جاری ہے
اپریل
شام کی عرب لیگ میں واپسی سے امریکہ اور یورپ کا بڑا نقصان
?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:ان دنوں مغربی میڈیا شام کی عرب لیگ میں واپسی کو
مئی
رانا ثنااللہ کے خلاف ایسا کام پکڑا ہے کہ انہیں عمر قید ہوگی۔
?️ 2 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ
اکتوبر
حکومت کو کوئی گھبراہٹ نہیں: وزیر خارجہ
?️ 9 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
فروری