مشرق وسطی کا کینسر

صیہونی

?️

سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے مقبوضہ گولان سے دمشق شہر کے اطراف کے بعض علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار شامی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

شام کی وزارت خارجہ نے پیر کی شام اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے کہا کہ وہ دمشق کے اطراف میں صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت کی مذمت کریں جو اس نے انجام دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام کے خلاف ایک بار پھر صیہونی جارحیت

دمشق نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ حملہ صبح 2 بجکر 20 منٹ پر ہوا جس کے دوران صیہونی حکومت نے مقبوضہ گولان سے دمشق شہر کے اطراف کے بعض علاقوں کو نشانہ بنایا ،ان حملوں کے نتیجے میں چار شامی فوجی سوری ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کا اپنی دشمنانہ اور دہشت گردانہ پالیسیوں پر اصرار اور ان حملوں کا شام میں امریکی فوج کی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ اس ملک میں اس کے کرائے کے فوجیوں کی سرگرمیوں کا مقصد خطہ میں افراتفری پھیلانا ہے۔

دمشق نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قابض حکومت علاقے میں عدم تحفظ اور عدم استحکام کا اصل سبب ہے ،واضح کیا کہ اسرائیل علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور خطے کی اقتصادی اور انسانی ترقی میں رکاوٹ ہے کیونکہ وہ خطے کے حالات کو کشیدہ کرنے اور آگ لگانے کی شدت سے کوشش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: شام نے انسانی حقوق کونسل سے صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا

شام کی وزارت خارجہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی خطے کے ممالک اور اقوام کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لہذا سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کو فوری طور پر اسرائیل کو پابند کرنا چاہیے کہ وہ ان دشمنانہ پالیسیوں کو روکے اور عرب سرزمین پر قبضے کو روکنے کے لیے کچھ کرے۔

مشہور خبریں۔

کربلا کے گورنر کا صدر آصف زرداری کو ظہرانہ، پائیدار تعاون کی اہمیت پر زور

?️ 23 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ عراق،

قسام بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی قیدی کا نیا ویڈیو پیغام جاری کیا

?️ 5 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کے عسکری ونگ القسام نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں

صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حزب اللہ کی تیاری: شیخ نعیم

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: شیخ نعیم قاسم، جو لبنان کی حزب اللہ کی پہلی نسل

بوکو حرام کا سرغنہ ہلاک

?️ 7 جون 2021سچ خبریں:نائیجیریہ کی دہشتگرد تنظیم بوکوحرام اور داعش کے درمیان ہونے والی

’انتظار ختم‘ ماہرہ خان، ہمایوں سعید کی ’لو گُرو‘ کا ٹریلر ریلیز

?️ 6 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، ماہرہ خان اور

عرب ممالک نے لبنان کو بچانے کے لیے ایک بیرل تیل بھی نہیں بھیجا :عطوان

?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے اردن کی بجلی اور مصری گیس کے شام

جدہ ایئرپورٹ پر ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی

?️ 1 مئی 2021سچ خبریں:سعودی ذرائع نے آج ہفتے کی صبح اس ملک کے شہر

پاکستان تشکر، تشکر؛ ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں ارکان اسمبلی نے نعرے لگا دئیے

?️ 16 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے پارلیمان میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے