مسلمان رمضان کو استکبار کے خلاف مزاحمت کا موسم بنائیں، سید عبدالملک الحوثی

رمضان

?️

سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے ماہ مبارک رمضان کی آمد پر ایک پیام جاری کیا ہے۔

جس میں انہوں نے قوم یمن اور پوری امت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس ماہ کی برکات سے تقویٰ حاصل کرنے، قرآن مجید سے انس پیدا کرنے اور زندگی کی حقیقی صورت حال کی اصلاح پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ماہ رمضان کو یمنی عوام، محاذوں پر موجود مجاہدین، سرکاری اداروں کے ذمہ داران اور علمائے کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے خدا کا سب سے بڑا انعام اور ایمان کی بلندی، نفس کی پاکیزگی اور دلوں کی صفائی کا خاص موسم قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ روزے کا مقصد اعلیٰ ترین درجہ یعنی تقویٰ اور قرآن مجید کے نور تک پہنچنا ہے، لہذا تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اس ماہ کے روحانی مواقع سے خدا کے قریب ہونے اور انفرادی و اجتماعی اصلاح کے لیے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
انصارالہ رہنما نے عبادت اور امت مسلمہ کی زندگی کی حقیقتوں کے درمیان تعلق پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ موجودہ چیلنجز اور خطرات، خصوصاً امریکہ اور صہیونی حکومت کی قیادت میں ظلم و سرکشی کی طاقتوںکی جانب سے امت کو درپیش مسائل اور مظلوم فلسطینی عوام کی تکالیف، اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ امت اسلامیہ خلوص نیت اور حقیقی معنوں میں خدا کی طرف رجوع کرتے ہوئے خدا کی نصرت اور عزت کی راہ اختیار کرے۔
سید الحوثی نے تمام مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں، بھائی چارے اور اجتماعی یکجہتی کے رشتوں کو مضبوط کریں اور صلہ رحمی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ لاپرواہی، فضول پروگراموں، کھیلوں اور بے کار مواد میں مشغول رہنا ان دنوں کی برکات سے محرومی اور خسارے کا باعث بنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان امت اسلامیہ کے لیے تبدیلی کے اہم ترین موسموں میں سے ایک ہے اور یاد دلایا کہ اگر اس ماہ سے بہتر انداز میں استفادہ کیا جائے تو امت اپنے اندر ایک وسیع پیمانے پر انقلاب برپا کر سکتی ہے۔
الحوثی نے قرآن مجید کی تلاوت، کثرت سے ذکر الٰہی اور تقویٰ پر کاربند رہنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، جو نیک اعمال کی قبولیت کی شرط ہے۔
آخر میں، انصاراللہ تحریک کے رہنما نے بارگاہِ الٰہی میں دعا کرتے ہوئے تمام شہداء کے لیے مغفرت، زخمیوں کے لیے مکمل شفا اور قوم یمن کے لیے کامیابی، عزت اور نصرتِ الٰہی کی تمنا کی۔

مشہور خبریں۔

کیا  ٹرمپ امریکہ کو ایک اور مہنگی جنگ میں گھسیٹ رہے ہیں؟

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں:  ڈیموکریٹک سینیٹرز کے رہنما چک شومر نے زور دے کر کہا

2006 کی 33 روزہ جنگ اور طوفان الاقصی میں کیا فرق ہے؟

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: جب 33 روزہ جنگ حزب اللہ کے لیے فاتحانہ طور

دشمن کو گھٹنوں کے بل گرنا ہوگا

?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے وائس چیئرمین دمتری میدویدیف نے یوکرین کے

فلسطین کی آزادی کے لیے مزاحمت ایک اسٹریٹجک آپشن ہے: حماس

?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ہفتہ کو شیخ

ایران لبنان کا دوست ملک ہے، حزب اللہ ختم ہونے والا نہیں: نبیہ بری

?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے علی لاریجانی، ایران

اسحاق ڈار کی ہنگری کے وزیر خارجہ سے ملاقات، کثیر جہتی فورمز پر مشترکہ مفادات پر اتفاق

?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے

فکر اقبال سے رہنمائی حاصل کر کے مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے‘ احسن اقبال

?️ 21 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے

مالدیپ کا صیہونیوں کے خلاف اہم فیصلہ

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: مالدیپ نے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے