?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جیل میں جہاد اسلامی تحریک کے ایک سینئر رکن کی شہادت کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمتی فورسز نے مقبوضہ علاقوں پر زبردست راکٹ حملہ کیا۔
الشرق اخبار کی رپورٹ کے مطابق 87 روزہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی خضر عدنان کی شہادت کے بعد فلسطینی مزاحمتی فورسز نے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملے شروع کر دیے،عینی شاہدین کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی سے مقبوضہ علاقوں کی جانب بڑی تعداد میں راکٹ فائر کیے گئے۔
صیہونی حکومت کے چینل 13 نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے گرد 2 راکٹ گرے اور آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم نے بھی کچھ نہیں کیا، صیہونی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ان علاقوں میں خطرے کے سائرن بج رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے 87 روزہ بھوک ہڑتال کے بعد فلسطینی قیدی خضر عدنان کی شہادت کا اعلان کیا، اس افسوسناک خبر کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے اسرائیلی قابض حکومت پر شیخ خضر عدنان کے پہلے سے سوچے سمجھے قتل کا الزام عائد کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے فلسطینی قیدی اور اسلامی جہاد تحریک کے سینیئر رکن خضر عدنان نے مسلسل 81ویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری رکھی جس کے بعد فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے ان کی بگڑتی ہوئی حالت سے خبردار کیا تھا، تاہم صیہونی حکام پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 44 سالہ خضر عدنان نے قابض فورسز کے ہاتھوں اپنی من مانی گرفتاری کے خلاف اور اپنی بگڑتی ہوئی جسمانی حالت کے باوجود احتجاجاً بھوک ہڑتال کی۔
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے شیخ خضر عدنان کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جرم کے تمام نتائج کی ذمہ داری قابض حکومت پر عائد ہوتی ہے جس کا جواب اسے دیا جائے گا، جہاد اسلامی تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت جس نے شیخ خضر عدنان کو گرفتار کیا اور جیل میں ان کی مشکلات کو نظر انداز کیا اور ان کے خلاف انتہائی گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا۔
مشہور خبریں۔
نیٹو کمانڈر کی عراقی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: عراق میں اپنے مشن کے اختتام کے موقع پر عراق
مئی
مصروف صارفین کیلئے خوشخبری، واٹس ایپ نے خلاصے کا فیچر متعارف کرادیا
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: اگر آپ بھی ان صارفین میں شامل ہیں جو روزانہ
جون
ہم ہر حال میں ایران کے ساتھ ہیں: پاکستانی وزیراعظم کے مشیر
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: پاکستانی نیٹ ورک اے آر وائی کے پروگرام میں خطے کے
جون
ترکی کی انسداد دہشت گردی کاروائیوں میں 700 سے زائد افراد کی گرفتاری
?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:ترکی کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 40 صوبوں میں
فروری
حکومت نے بینکوں سے ریکارڈ 55 کھرب روپے قرض لے لیا
?️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بڑھتے ہوئے اخراجات پورے کرنے کے
اپریل
شہباز شریف جو بھی ذمہ داری دیں گے، دیانت داری سے نبھاؤں گا۔ رانا ثناءاللہ
?️ 9 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ نے کہا کہ شہباز شریف
ستمبر
امریکی جوہری ہتھیار اور فوج سویڈن میں!
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: اسٹاک ہوم اور واشنگٹن کے درمیان ایک نئے دفاعی معاہدے
جون
بلوچستان میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی
?️ 5 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ
جون