محمد بن سلمان مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہے ہیں: مڈل ایسٹ مانیٹر

عدم استحکام

🗓️

سچ خبریں:مڈل ایسٹ مانیٹر ویب سائٹ نے سعودی ولی عہد کی جانب سے اپنے ملک کے اندر اور باہر کیے جانے والے منفی اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہے ہیں۔

مڈل ایسٹ مانیٹر کی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں لہذا ان کے خلاف جامع تعزیری اقدامات کیے جانے چاہیے،ویب سائٹ نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں زور دیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو اس ظالم سے نمٹنا چاہیےکیونکہ بن سلمان کی پالیسی مشرق وسطیٰ اور اس سے باہر عدم استحکام کا باعث بنے گی۔

ویب سائٹ کے مطابق محمد بن سلمان کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، سیاسی قیدیوں، ان پر تشدد اور یمن میں تباہ کن جنگ کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے، مڈل ایسٹ مانیٹر ویب سائٹ نے لکھا کہ وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے پہلے جو بائیڈن نے سعودی انسانی حقوق کے معاملے کی تحقیقات کا وعدہ کیاتھا ،تاہم انھوں نے ابھی تک اپنے اس سلسلہ میں اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔

رپورٹ میں مزیدآیا ہے کہ سعودی عرب کو جوابدہ ہونا چاہیے اور اس پر پابندیاں عائد کی جانی چاہیے جبکہ موجودہ سعودی حکومت کے پاس انسانی حقوق کے بین الاقوامی معیارات کا احترام کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے،ویب سائٹ نے مزید لکھا ہے کہ محمد بن سلمان سعودی عرب اور علاقائی سطح پر اپنی گمراہ کن پالیسیوں کے نتیجے میں چیلنجوں کے ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایرانی صدر نے اہم پیغام جاری کردیا

🗓️ 6 مئی 2021تہران (سچ خبریں) عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایرانی صدر حسن

پیرو کے سابق صدر فوجیموری 16 سال بعد جیل سے رہا

🗓️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:پیرو کی آئینی عدالت نے منگل کے روز 85 سالہ فوجیموری

یوٹیوب کے 10 بڑے چینلز میں پاکستانی کتنے ہیں؟

🗓️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی مفت اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب

بلوچستان: مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکا‘، 52 افراد جاں بحق

🗓️ 29 ستمبر 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کے

متحدہ عرب امارات میں مکمل طور پر یہودی محلہ آباد ہوگا

🗓️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:  یو اے ای میں یہودی کونسل خاخام نے اعلان کیا

شام میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ

🗓️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:شامی صوبے دیر الزور کی العمر آئل فیلڈ کے قریب واقع

یورپ میں امن کو خطرہ لاحق

🗓️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:جرمن ٹیگس شا، ہسپانوی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے روسی صدر

لوگوں کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ذمے داری ہے

🗓️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے