سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ میں اس ملک میں محفوظ زون کے قیام کی ترک صدر کی تجویز پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا۔
شام کی وزارت خارجہ نے شمالی شام میں محفوظ زون کے قیام کے بارے میں ترک صدر رجب طیب اردگان کے ریمارکس کے جواب میں ایک سخت بیان جاری کیا،ترک صدر نے اپنے حالیہ بیان میں شمالی بحر اقیانوس کے معاہدے کی تنظیم (نیٹو) سے پناہ گزینوں کو دوبارہ آباد کرنے کے لیے شام کی سرحد پرایک محفوظ زون کے قیام میں مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ان ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شمالی شام میں محفوظ زون کے قیام کے بارے میں ترک صدر کے مضحکہ خیز بیانات دشمنی کا کھیل ہیں جو حکومت شام اور اس کی ارضی سالمیت کے خلاف کھیلے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترک حکومت نے جو شیطانی سودے بازی کی ہے اور کر رہی ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شام کے بحران سے نمٹنے کے لیے اس کے پاس سیاسی اور اخلاقی سمجھ بوجھ نہیں ہے، کیونکہ ترکی کی حکومت خود ہمیشہ اس بحران کا حصہ رہی ہے، اور اب وہ شام کی تقسیم کا منصوبہ بنا رہی ہے،جبکہ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جو صرف اسرائیل، امریکہ اور مغرب کے مقاصد کے مطابق ہے۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کی گولان پر شام کی خودمختاری پر تاکید
دسمبر
60% امریکی بائیڈن اور ٹرمپ کے 2024 کے انتخابات میں حصہ لیے کے مخالف
جولائی
ٹویٹر کی بھی یمنیوں کے ساتھ دشمنی
اپریل
مغربی کنارے میں مقیم 11,400 فلسطینی گرفتار
اکتوبر
حج کے موسم میں فلسطین کی حمایت کا فقدان
جون
عالمی اداروں سے کشمیری حریت پسندوں کی رہائی کے لئے بھارت پردبائو ڈالنے کا مطالبہ
اپریل
رواں مالی سال: حکومت نے بینکوں سے 18 کھرب کے قرضے لے لیے
مارچ
حماس کے فوجی شاہکار
جولائی