🗓️
سچ خبریں:بحرینی حکومت نے اس ملک کے 15 سیاسی قیدیوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے اس ملک کے سیاسی اور نظریاتی کارکنوں کے خلاف دباؤ اور منظم دہشت گردی کی پالیسیوں کے تسلسل میں 15 بحرینی سیاسی قیدیوں کو سینٹرل جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، بحرینی انسانی حقوق کے ایک کارکن إبتسام الصائغ نے کہا کہ جیل کی انتظامیہ نے 15 سیاسی قیدیوں کو انتہائی برے حالات میں پچھلے کچھ دنوں میں ایک نامعلوم جگہ منتقل کیا ہے۔
جن سیاسی قیدیوں کو بحرین کی سنٹرل جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے ان میں محمد عبدالنبی الخور، محمد عبدالجلیل، سید محمد التوبلانی،سلمان اسماعیل، حسن احمد وحید،حسین المومن،یاسر المومن،حسین الشیخ، حسین مهنا،عقیل عبدالرسول،احمد جاسم القبیطی،عمار عبدالغنی اورصدیق المخوضر شامل ہیں۔
إبتسام الصائغ نے مزید کہا کہ جیل میں ان کے دوستوں سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، الخلیفہ حکومت کے ایجنٹ اس منتقلی کی نگرانی کر رہے تھے جنہوں نے تفتیشی محکمہ سے اپنا تعارف کراتے ہوئے جیل پر دھاوا بولا قیدیوں کو منتقل کیا۔
یاد رہے کہ بحرینی حکومت ایک طرف امریکہ اور اسرائیل کی خدمت میں مصروف ہے اور دوسری طرف بعض آمروں کے اشاروں پر اپنے شہریوں کے خلاف ہر طرح کا ظالمانہ سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔
مشہور خبریں۔
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالرز کی منظوری دیدی
🗓️ 15 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ
جون
وزیر اعظم دھاندلی کو روکنے کے لئے ٹیکنالوجی کی بات کرتے ہیں
🗓️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ
جولائی
امریکی محکمہ انصاف کی کولمبیا یونیورسٹی کے مظاہروں میں مداخلت
🗓️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:غزہ جنگ کے خلاف طلبہ کے احتجاجی مظاہروں پر امریکی
مارچ
امریکہ کی دنیا میں کیا حیثیت رہ گئی ہے؟ ٹرمپ کی زبانی
🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات کے امیدوار
اکتوبر
مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی تیاری شروع کر دی گئی
🗓️ 22 مارچ 2021میڈرڈ(سچ خبریں)ایک ہسپانوی کمپنی نے مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی
مارچ
حزب اللہ کے اسرائیلی حکومت کی فوجی صنعتوں پر میزائل حملے
🗓️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی اسلامی مزاحمت نے بدھ کی شب مقبوضہ فلسطین
اکتوبر
شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سیکریٹری دفاع، داخلہ کل ذاتی حیثیت میں طلب
🗓️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی
مئی
بلوچستان: انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف چار جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال
🗓️ 18 فروری 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف چار جماعتی اتحاد
فروری