?️
سچ خبریں:سعودی ذرائع نے متحدہ عرب امارات پر تنقید کرنے پر اس ملک کے ایک اعلیٰ افسر کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔
معتقلی الرائے (نظریاتی قیدی) کے ٹوئٹر پیج نے اعلان کیا کہ سعودی حکام نے علی التواتی القرشی نامی ایک ریٹائرڈ افسر کو گرفتار کر لیا ہے،رپورٹ کے مطابق القرشی نے ٹویٹس میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور سعودی حکام نے انہیں گزشتہ ستمبر میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔
واضح رہے کہ ریٹائرڈ سعودی فوجی افسر نے ریٹائر ہونے کے بعد سیاسی اور اسٹریٹجک تجزیہ کار کے طور پر خدمات انجام دیں،انہوں نے ہمیشہ یمن میں متحدہ عرب امارات کے کردار پر تنقید کی ہے اور انصار اللہ کے خلاف جنگ میں سعودی اتحاد کی شکست کا ذمہ دار متحدہ عرب امارات کو ٹھہرایا ہےجبکہ یمن پر حملے کے آغاز میں متحدہ عرب امارات سعودی عرب کے اہم اتحادیوں میں سے ایک تھا، تاہم بعد میں اس نے سعودیوں سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئےاپنی توجہ جنوبی یمنی وسائل اور اسٹریٹجک یمنی جزیرے پر مرکوز کر دی، جس میں سقطری جزیرہ بھی شامل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ابوظہبی نےیمنی جنوبی عبوری کونسل کی حمایت سے، جو یمن کی مرکزی حکومت سے خطے کی آزادی کا مطالبہ کرتی ہے، نےاس غریب ملک میں تقسیم کو ہوا دی ۔


مشہور خبریں۔
حکومت کا پُرتشدد احتجاج کرنے والوں سے آڑے ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ
?️ 15 دسمبر 2025لاہور:(سچ خبریں) حکومت نے احتجاج کے دوران پرتشدد رویہ اپنانے والوں سے
دسمبر
اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے: وزیر اعظم
?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دنیا میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہو رہا ہے اس
مئی
ٹیکس وصولی میں اضافہ مضبوط معیشت سے ہی ممکن ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف
?️ 2 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس
دسمبر
مسجد اقصیٰ کے خطیب کا صیہونیوں کے اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف انتباہ
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: شیخ اکرمہ صبری، مسجد اقصیٰ کے ممتاز خطیب، نے صیہونیوں کے
مئی
یمن کی جنگ میں ماہی گیری کے شعبے کو 14 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی وزارت ماہی گیری نے آج
مارچ
امریکی کانگریس کی 9 ارب ڈالر کے اخراجاتی کٹوتی پیکج کی منظوری
?️ 20 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی کانگریس نے 9 ارب ڈالر مالیت کی اخراجاتی کٹوتی
جولائی
پاکستان: کورونا سے مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران گزشتہ
جون
روس کا افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے متعلق اہم بیان
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:روس کی سکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ
جولائی