?️
سچ خبریں:برطانوی حکومت نے یوکرین کو اپاچی AH64 حملہ آور ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کے بارے میں سنڈے پیپل کی اشاعت کے دعوؤں کی تردید کی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ کیف کو صرف ٹینک اور آرٹلری گنیں بھیجے گی۔
مِررمیگزین کے ساتھ ایک ویب سائٹ شیئر کرنے والے سنڈے پیپل میگزین نے کل اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا جسے بعد میں حذف کر دیا گیا تھا کہ امریکی ساختہ ہیلی کاپٹر بھیجنا یوکرائنی فوج کے لیے بہت بڑا ٹرمپ کارڈ ہو سکتا ہے خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب انہوں نے حال ہی میں اسٹریٹجک نقطہ نظر سے انتہائی اہم شہر سولیدار کو روسی افواج کے حوالے کر دیا تھا۔
اس اشاعت نے برطانوی سینئر دفاعی اہلکار کا حوالہ دیا اور لکھا کہ اب نیٹو کے دیگر رکن ممالک اس طریقہ کار پر عمل کریں گے اور اپنے ہیلی کاپٹر یوکرین بھیجیں گے۔
تاہم برطانوی وزارت دفاع نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اس رپورٹ کو غلط قرار دیا۔
اگرچہ یوکرائنی فوج کو اپاچی نہیں ملے گا لیکن برطانیہ اب بھی 14 چیلنجر 2 ٹینکوں کا ایک سکواڈرن کیف بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ اس کے علاوہ AS-90 آرٹلری بھیجنا بھی برطانوی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کے دفتر نے ہفتے کے روز فوجی سازوسامان کی کھیپ کی تصدیق کی ہے اور توقع ہے کہ وزیر دفاع بین والیس آج فوجی امدادی پیکج کی تفصیلات کا اعلان کریں گے۔


مشہور خبریں۔
انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور
?️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے
جنوری
کراچی سمیت سندھ بھرمیں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے
?️ 3 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) 20 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی
جنوری
ہمارا ٹیکس کا نظام کاروبار میں رکاوٹ ہے مگر آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنی ہیں، وزیراعظم
?️ 8 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی
جنوری
امریکی پیسے کی جمہوریت کو دوسرے ممالک پر مسلط نہیں کیا جا سکتا:چینی سفیر
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:شام میں چینی سفیر نے زور دے کر کہا کہ امریکی
دسمبر
امریکی اور روسی صدور کی ملاقات کے سلسلہ میں ٹرمپ کا اظہار خیال
?️ 17 جون 2021سچ خبریں:جنیوا میں امریکی اور روسی صدور کےدرمیان ہونے والی کل کی
جون
کیا مقدس کتابوں کی توہین آزادی بیان ہے؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم نے قرآن پاک کی توہین کی
اگست
اسٹار لنک اسیٹلائٹ انٹرنیٹ یوکرین کی فوج کے لیے ایک تباہی
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: یوکرائنی حکام اور فوجیوں نے کہا ہے کہ جنگ
اکتوبر
شام اور عراق کے خلاف نئی امریکی سازش
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کی شام کے ساتھ
ستمبر