لبنان پر امریکہ فرانس اور سعودی عرب کا شدید دباؤ

امریکہ

?️

سچ خبریں:امریکہ ، فرانس اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے منگل کو مشترکہ طور پر لبنانی سیاسی عہدیداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے بحران کے حل کے لئے مل کر کام کریں۔
اے ایف پی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جی -20 مذاکرات کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اعلان کیا کہ انہوں نے لبنان کے معاملے پر بات چیت کے لئے اپنے فرانسیسی اور سعودی ہم منصب ژاں یویس لوڈرین اور فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے۔

بلنکن نے ٹویٹ کیا کہ ہم نے لبنانی سیاسی رہنماؤں سے ایک حقیقی قیادت متعارف کروانے کی ضرورت کے بارے میں فیصل بن فرحان اور ژن ییوس لاؤڈرین کے ساتھ ایک اہم بات چیت کی جس کا ایک طویل عرصے سے انتظار ہے کہ وہ اصلاحات نافذ کرے ، معیشت کو مستحکم کرے اور لبنانی عوام کو راحت فراہم کرے جس کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ 4 اگست 2020 کو بیروت بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے جس میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک اور لبنانی دارالحکومت کے بڑے علاقے تباہ ہوگئے تھے، کے بعد سے اس ملک میں سیاسی بحران ایجاد ہوا ہے۔

یادرہے کہ لبنان میں سیاسی بحران نے ایک معاشی بحران پیدا کیا ہے جس کی وجہ سے پٹرول اسٹیشنوں کے سامنے لمبی قطاریں لگ گئیں ، لیرا کے تبادلے کی قیمت میں کمی آگئی جس کو لے کر لبنانی عوام روزانہ احتجاج کر رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے اور بحران جاری ہے۔

 

مشہور خبریں۔

نیٹو عالمی سطح پر تناؤ کو بڑھانا چاہتا ہے: روسی سفیر

?️ 31 اگست 2026سچ خبریں: روس کے برسلز میں تعینات سفیر، دنیس گونچار، نے ریانووستی کو

دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ایرانی حملے جاری

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:عراق کے کردستان ریجن میں واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ایرانی

فلسطینی نے اسرائیلی سے کہا تم دیر سے پہنچے، مشن پورا ہو گیا

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے

عمران خان کے لانگ مارچ حملہ،عمران خان زخمی

?️ 3 نومبر 2022وزیر آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں

صیہونی حکومت کے بارے میں ٹرمپ کے بدلتے موقف کی وجہ کیا ہے؟

?️ 15 جون 2026سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کے نامہ نگار لارنس نارمن نے آج اتوار

پاک بحریہ آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے۔ فیلڈ مارشل

?️ 9 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس

صیہونی حکومت میں اختلافات کی بنیادی وجہ

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کے مطابق Haaretz اخبار کے ناشر کے

پیوٹن کا افریقی ممالک کے ساتھ روسی تعلقات کی اہمیت پر زور

?️ 29 اکتوبر 2026سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کریملن میں روس-افریقہ سربراہ اجلاس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے