🗓️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے اور فلسطینی شہریوں کے قتل عام کو اپنی کامیابیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے، جس پر بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں انسانیت کی موت دنیا کی نظروں کے سامنے
ٹرمپ انتظامیہ نے ایک اندرونی ای میل میں غزہ میں عارضی جنگ بندی کو اپنی کامیابی قرار دیا، حالانکہ یہ جنگ بندی ٹرمپ کے صدر بننے سے پہلے طے پائی تھی اور اب مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔
ای میل میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹرمپ نے ایک امریکی شہری سمیت قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنایا، جو جو بائیڈن نہیں کر سکے۔
تاہم، حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل نے اس جنگ بندی کو مسلسل توڑا اور دوبارہ خونریز کارروائیوں کا آغاز کیا۔
ٹرمپ نے غزہ سے فلسطینیوں کو زبردستی نکالنے کی تجویز دی ہے، جسے عرب ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے نسلی صفائی (Ethnic Cleansing) قرار دیا ہے جبکہ انسانی حقوق کے گروپس کا کہنا ہے کہ یہ فلسطینیوں کو جبری بے گھر کرنے کی کوشش ہے۔
اسرائیلی فوج نے 18 مارچ سے دوبارہ جنگ شروع کر کے 1,042 سے زائد فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا ہے،اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے، لیکن امریکہ کھلم کھلا اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔
فلسطینی رہنماوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے جنگی جرائم کا حصہ بن چکا ہے،انسانی حقوق کی تنظیموں نے وائٹ ہاؤس کے بیان کو مکروہ اور غیراخلاقی قرار دیا،عرب لیگ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف صفائی کی کسی بھی کوشش سے خطے میں جنگ بھڑک سکتی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کا غزہ کی تباہی کو اپنی کامیابی بتانا دنیا بھر میں اخلاقی اور سیاسی طور پر مسترد کیا جا رہا ہے، اسرائیل کی حمایت میں امریکہ کا یہ موقف بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
خدا نے کینسر سے بچایا تو محسوس ہوا، وہ مجھ سے پیار کرتے ہیں، اسما عباس
🗓️ 1 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و گلوکارہ اسما عباس نے کہا ہے
مارچ
سعودی عرب جانے والوں کو ایسٹرا زینیکیا اور فائزر ویکیسن لگانا ہوگا
🗓️ 15 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں وزیراعظم
جون
شام پر حملوں کے بارے میں دمشق سے تل ابیب کو سخت وارننگ
🗓️ 3 مئی 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں دمشق کے خلاف
مئی
اسمارٹ واچ کے لیے واٹس ایپ کا فیچر
🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
جولائی
امریکی سفارت کاروں کو اولمپکس میں مدعو ہی نہیں کیا گیا:چین
🗓️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ بیجنگ سرمائی
دسمبر
پیوٹن کو بائیڈن نے وارننگ کیوں دی؟
🗓️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:روس اور یوکرائن کی جنگ کے 22 ماہ سے زائد گزر
دسمبر
ہمیں مان لینا چاہیے میں ہم نفرت انگیز ہیں:صیہونی میڈیا
🗓️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:عالمی کپ کے کھیل دیکھنے کے لیے قطر جانے والے دنیا
دسمبر
شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں نہیں
🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر
جون