سچ خبریں:فلسطینی قوم کے حامیوں نے صیہونی جیل میں قید فلسیطی شہری خلیل عوادہ کی حمایت میں جو 169 دنوں سے ہڑتال پر ہیں، مقبوضہ علاقوں میں واقع صیہونی اصاف ہروفیہ اسپتال کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کیا۔
فلسطینی قوم کے درجنوں حامیوں اور سماجی کارکنوں اور نے فلسطینی قیدی خلیل عوادہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واقع اصاف ہروفیہ اسپتال جہاں عوادہ داخل ہیں، کے سامنے ایک ریلی نکالی۔
واضح رہے کہ خلیل عودہ جو 169 روز قبل صہیونی جیل میں اپنی عارضی نظربندی کے خلاف احتجاج میں بھوک ہڑتال پر ہیں، کے والد ان کی بھوک ہڑتال شروع ہونے کے بعد آج پہلی بار اسپتال میں ان سے ملاقات کر سکے،عوادہ کے وکیل نے چند روز قبل اسرائیلی عدالت کی جانب سے اس فلسطینی قیدی کو رہا کرنے سے انکار کا اعلان کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بھوک ہڑتال کی وجہ سے عوادہ کی جسمانی حالت انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے، قابل ذکر ہے کہ صیہونیوں نے تین روزہ جنگ کے بعد جنگ بندی کے لیے ہونے والے معاہدے میں وعدہ کیا تھا کہ وہ خلیل عوادہ کو آزاد کر دیں گے تاہم اب صیہونی حکام اس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جس کا فلسطینی مزاحمتی تحریک نے شدید رد ظاہر کیا ہے اور کہا ہے صیہونیوں کو ان خلاف ورزیوں کے برے تنائج دیکھنے کو ملیں گے۔