?️
سچ خبریں:دوحہ میں 2022 کے عالمی کپ کے موقع پرمشرق وسطی سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے لوگوں کے ہاتھوں فلسطینی پرچم کو بلند کیے جانے اور لہرائے جانے نے صیہونی حکومت کو اس حد تک خوفزدہ اور پریشان کر دیا ہے کہ انہوں نے ہفتے کے روز مقبوضہ علاقوں میں تین افراد کو فلسطینی پرچم بلند کرنے پر گرفتار کر لیا۔
فلسطینی نیوز سائٹ عرب 48 کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں سے شائع ہونے والے صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے لکھا ہے کہ صیہونی پولیس نے حیفا کے برقان قصبہ میں ہونے والے مظاہرے میں فلسطینی پرچم لہرانے پر 67 سالہ اور 20 سالہ حیفا شہر کے دو رہائشیوں اور ایک 31 سالہ اسرائیلی کو گرفتار کر لیا ۔
اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مظاہرین سے کہا کہ فلسطینی پرچم لہرانے سے عوامی سلامتی اور امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے، صیہونی پولیس نے ان تینوں مظاہرین کو فلسطینی پرچم نیچے کرنے کو بھی کہا لیکن ان کے انکار کے بعد ان افراد کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کے لیے پولیس سینٹر لے جایا گیا۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی پرچم بلند کرنے پر سخت خوف زدہ ہوتی ہے، گزشتہ جون میں اس حکومت کی کنیسٹ نے ایک قانون پاس کیا تھا جس کے تحت اسرائیل کے مالی تعاون سے چلنے والے اداروں میں دشمن کا جھنڈا بلند کرنے (فلسطینی) کو ممنوع قرار دیا گیا تھا اور فلسطینی پرچم کو ممنوعہ جھنڈوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
18 بار عمر قید کی سزا سنائے جانے والے فلسطینی قیدی کی منگنی کی کہانی
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی جیل میں قید 18 بار عمر قید کی سزا
فروری
پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت دو گنا ہو چکی ہے
?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر
نومبر
اسد طور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
?️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کے
مارچ
انتظامیہ کی اجازت کے بغیر اپوزیشن کا جلسہ جاری
?️ 4 جولائی 2021سوات(سچ خبریں)ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے برعکس پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کا سوات
جولائی
امریکی کانگریس کے درجنوں ارکان نے ایک بار پھر سینچری ڈیل ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
?️ 2 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 28 جنوری
جولائی
ٹرمپ کی فیس بک اور انسٹاگرام کے سربرہان کو عجیب دھمکی
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک اور انسٹا گرام
جون
امریکی اتحاد نے عین الاسد پر ڈرون حملے کی تصدیق کر دی
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں: داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد نے آج صبح ایک
اپریل
یمن کی سعودی عرب کو دھمکی
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سکریٹری نے سعودی اتحاد کو
مئی