🗓️
سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فلسطینیوں کی مسلسل نظربندی کا مقصد مزاحمت کے حامیوں کو پریشان کرنا اور صیہونی قابض حکومت کے قریب ہونا ہے جواس ملک کے حکام کے ماتھے پر بدنماداغ ہے۔
سعودی عرب نے سن 2019 کے بعد سے اب تک 60 کے قریب فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے جن میں اس ریاض میں حماس کے نمائندے محمد الخضری بھی شامل ہیں اور ان کی رہائی کے لیےمظاہرے جاری ہیں، حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں رکھنا ایک غلطی اور عرب اقدار سے متصادم ہے،رپورٹ کے مطابق انہوں نے ریاض سے مطالبہ کیا کہ وہ حراست میں لیے گئے افراد کو فوری رہا کریں ، انہوں نے کہا کہ ان افراد نے سعودی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مسئلۂ فلسطینی کے حق میں کام کیا ہے۔
درایں اثنا جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان داؤد شہاب نے بھی ، بغیر کسی الزام اور جرم کے محمد الخضری سمیت فلسطینیوں کی مسلسل نظربندی کی شدید مذمت کی،انہوں نے عربی 21 کو بتایا کہ یہ گرفتاریاں فلسطینی عوام کے اور مزاحمت کے حامیوں کے لئے میدان تنگ کرنے اور قابض اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ ہموار کرنے کے لئے عمل میں لائی گئی ہیں،فلسطین الاحرار تحریک کے ترجمان یاسر خلف نے بھی بغیر کسی الزام کے ریاض میں درجنوں فلسطینیوں کی نظربندی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان ممالک کی بدنامی ہے جو تل ابیب سے تعلقات معمول پر لائے ہیں اور اس جعلی حکومت کے قریب ہونےکی کوشش کر رہے ہیں ۔
خلف نے فلسطینی عوام کی شبیہہ اور اس کی جدوجہد کو داغدار کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی قوم کی مزاحمت صرف مقبوضہ علاقوں تک محدود ہے اور فلسطینیوں کی جانب سے سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کو خراب کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ،اس کے بعد انہوں نے حراست میں لیے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر قید میں ایک بھی قیدی فوت ہوجاتا ہے تو یہ ان لوگوں کی بدنامی ہوگی جو اپنی حراست جاری رکھنے پر اصرار کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
دنیا میں ڈالر کی گراوٹ کی وجہ امریکہ
🗓️ 27 جون 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹ میں رکنیت کے امیدوار نے اس ملک کی پالیسیوں
جون
عراقی عوام کے ہاتھوں صیہونی پرچم نذر آتش
🗓️ 17 فروری 2021سچ خبریں:عراقی عوام نے اس ملک کے دار الحکومت بغداد میں صہیونی
فروری
25 مئی کے پرتشدد واقعات میں رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے .فواد چوہدری
🗓️ 13 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر
اگست
پاکستان کا کالعدم ٹی ٹی پی کے زیرِاستعمال جدید ہتھیاروں کے ذرائع کی تحقیقات کا مطالبہ
🗓️ 17 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کے ایک پینل پر
دسمبر
اسماعیل ہنیہ ایک وفد کی سربراہی میں ماسکو پہنچے
🗓️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ
ستمبر
صیہونی کابینہ کے اجلاس میں زبانی جنگ
🗓️ 6 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی کابینہ
مئی
ایران فلسطین کا سب سے وفادار ملک ہے: عبدالسلام
🗓️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: صنعا میں انصار اللہ تحریک کے ترجمان اور یمن کی
فروری
ہم سب دہشتگردی کے مقابلہ میں متحدہیں:بشار الاسد
🗓️ 26 مئی 2021سچ خبریں:شامی صدر نے آج اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا
مئی