فلسطینی مزاحمتی تحریک کا صیہونیوں کو شدید انتباہ

فلسطین

🗓️

سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے رہنماوں میں سے ایک نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں تمام آپشنز میز پر ہیں، اعلان کیا کہ میدان جنگ میں اتحاد کو فلسطینی قوم کے نزدیک ایک جنگی فکر سمجھا جاتا ہے۔

فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے رہنما داؤد شہاب نے العہد نیوز سائٹ کے ساتھ گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ رام اللہ کے قریب واقع قصبے عیلی میں بہادرانہ کاروائی مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کا ایک فطری ردعمل ہے۔

مزید:جنین آپریشن میں اسرائیلی فوج کی بے بسی

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے صہیونی دشمن کی دھمکیاں اس شکست اور بے بسی کو ظاہر کرتی ہیں جو دشمن فلسطینی مجاہدین کی شجاعت اور مقابلہ کرنے طاقت کو دیکھ کر محسوس کرتا ہے۔

شہاب نے تاکید کی کہ میدان جنگ میں متحد ہونا کوئی نعرہ نہیں بلکہ فلسطینی قوم اور مجاہدین کے نزدیک ایک جنگی فکر ہے نیز ہمارے پاس فلسطینی قوم کے خون پر صہیونی دشمن کی پیش قدمی کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہم اپنی سرزمین کو آزاد کرائیں گے اور اسرائیل کو نکال باہر کریں گے: فلسطینی استقامت

واضح رہے کہ نابلس اور رام اللہ کے درمیان واقع صہیونی بستی عیلی کے قریب فلسطینی مجاہدین کی فائرنگ کی کاروائی کے دوران 4 صہیونی آباد کار ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوگئے ۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے بیلجیئم کی میونسپل کونسل نے شدید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

🗓️ 4 جون 2021بیلجیئم (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں

بائیڈن کو ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل

🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: روئٹرزاِپسوس کی طرف سے دو دنوں میں کرائے گئے نئے پولز

ہیٹی میں امریکی کیوں غیر محفوظ ہیں؟

🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ایک امریکی خاتون اور اس کی بیٹی کے اغوا کے

مندر، گردوارے اقلیتوں کی جائیداد ہیں، زمینیں ہتھیانے کیلئے حقائق چھپائے جا رہے ہیں، چیف جسٹس

🗓️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق

آخر یہ کب تک چلے گا

🗓️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے آج اعلان کیا ہے کہ اس سال

وزیر اعظم کی پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

🗓️ 24 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت

صہیونی پولیس کی آباد کاروں کی جاسوسی تنازعہ کا باعث بنی

🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: صہیونی بستیوں کے خلاف اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاسوسی کے

انتخابی نتائج کیخلاف چوہدری نثار بھی بول پڑے

🗓️ 24 فروری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) ملک کے سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر چوہدری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے