🗓️
سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر ممبر نے فلسطینیوں کے خلاف نئے اسرائیلی وزیر اعظم کی حالیہ دھمکیوں کے جواب میں کہا ہےکہ مزاحمتی تحریک کا ہاتھ ابھی بھی ٹریگر پرہے۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر ممبر سہیل الہندی نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی حالیہ دھمکیوں پر ردعمل کا اظہار کیا، رپورٹ کے مطابق انہوں نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مزاحمت کا ہاتھ ابھی بھی ٹریگر پرہے،انھوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت بخوبی واقف ہے کہ مزاحمتی گروہوں کے پاس اس کا سامنا کرنے کے لئے بہت سارے وسائل اور اسلحہ موجود ہے۔
حماس کے سینئر ممبر نے مزید کہاکہ نفتالی بینیٹ اور صہیونی حکومت کے دوسرے عہدے دار خواب میں بھی فلسطینیوں کی خود سپردگی اور اسلحہ رکھنے کے بارے میں نہ سوچیں اس لیے کہ ایسا کبھی نہیں ہونے والا، فلسطین صہیونیوں کے خلاف سفید جھنڈا نہیں اٹھانے والا، الہندی نے یہ بھی زور دیا کہ اگر صہیونی حکومت ایک بار پھر فلسطین کی طاقت کا تجربہ کرنا چاہتی ہے تو اسے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید ضربیں آئیں گی۔
آج مزاحمت کی طاقت پہلے سے کہیں زیادہ ہے، قابل ذکر ہے کہ نفتالی بینیٹ نے اس سے قبل ایک دھمکی آمیز تقریر میں کہا تھا کہ حماس کو صہیونی حکومت کے مختلف فوجی آپریشنوں کی عادت ڈالنی چاہئے! انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کے میزائلوں کے مقابلہ میں تل ابیب کے صبرکا پیمانہ لبریز ہوچکاہے۔
مشہور خبریں۔
اسد عمر کا لیگی رہنما کے بیان پر ردعمل
🗓️ 22 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی
اپریل
وزیر اعظم کا پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار
🗓️ 5 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک فوج کی آپریشنل
ستمبر
ترک معیشت کے لیے اردغان کا عجیب گھر
🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: ترکی کی مارکیٹ میں ہر امریکی ڈالر کی قیمت ساڑھے
دسمبر
صہیونی شہید یحییٰ السنوار سے بھی خوفزدہ
🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک گھر، ایک کرسی اور لکڑی وہ تمام چیزیں ہیں جن
اکتوبر
نیٹو توسیع پسندی کے جنون میں مبتلا
🗓️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے نیٹو کی جانب سے اپنے
جنوری
ٹرمپ اور ملکوں کی لالچ
🗓️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامراجی رجحانات
جنوری
تنازعہ کشمیرکے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، حریت کانفرنس
🗓️ 27 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ دیرینہ
فروری
پابندیوں کی ساست کیسے خود امریکہ کے گلے پڑ گئی؟روسی سفیر کی زبانی
🗓️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں تعینات روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ
ستمبر