?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے جنگجوؤں نے آج منگل کی صبح غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں کو شیلڈ اینڈ ایرو نامی اچانک حملے میں نشانہ بنایا۔
غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں 13 فلسطینی شہید اور متعدد خواتین اور بچوں سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس حملے میں صیہونی حکومت نے اسلامی جہاد تحریک کے تین کمانڈروں، ان کی بیویوں اور ان کے بعض بچوں کو شہید کر دیا۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام نے آج سہ پہر تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت نے اسلامی جہاد کے کمانڈروں اور ان کی خواتین اور بچوں کو قتل کرکے ایک گھناؤنا جرم کیا ہے۔
المسیرہ نیوز چینل نے عبدالسلام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کو فلسطینی استقامت کی صلاحیت اور اس جرم کا جواب دینے کی طاقت پر پورا بھروسہ ہے۔ اس یمنی عہدیدار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطینی استقامت کو صیہونیوں کے ساتھ تنازع کو بڑھانے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس اقدام سے صیہونی دشمن یہ سمجھے گا کہ اسے اس جرم کی قیمت چکانی ہوگی اور کہا کہ خطے کی اقوام کو استقامت اور فلسطینی قوم کی مدد کرنی چاہیے۔
فلسطینی استقامتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے اس بیان میں مزید کہا کہ مشترکہ چیمبر مجرمانہ دشمن کو اس بزدلانہ جرم کے نتائج کا مکمل ذمہ دار سمجھتا ہے۔ قابضین اور ان کے قائدین، جو جارحیت کا آغاز کرتے ہیں، خود کو اس کی قیمت چکانے کے لیے تیار رہیں۔
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے آج ایک بیان میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ وہ صیہونی دشمن کو اس غدار دہشت گردانہ قتل کا مکمل ذمہ دار سمجھتی ہے کہا کہ دشمن اس جرم سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکے گا۔ کیونکہ استقامت مربوط ہے اور اس کی پوزیشنیں متعین ہیں۔ اس قتل عام پر فلسطین کے ردعمل میں دیر نہیں لگائی جائے گی اور سرایا القدس دیگر استقامتی دھڑوں کے ساتھ مل کر ان شہداء کے پاکیزہ خون کا بدلہ لینے میں کبھی ناکام نہیں ہوگی۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے منصوبے پر عمل درآمد مشکل ہے : صہیونی ذرائع
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا کے حوالے سے شائع ہونے والی اطلاعات کے مطابق،
دسمبر
اسرائیل نے غزہ کے لوگوں پر 100,000 ٹن دھماکہ خیز مواد گرایا
?️ 10 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے خلاف غاصب حکومت کی نسل کشی کی جنگ
اگست
اسرائیل مخالف مؤقف پر کئی بار دھمکیاں ملیں؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کا انکشاف
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ فرانچسکا آلبانیز نے
فروری
امریکی قومی انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر نے استعفی کیوں دیا؟ برطانوی اخبار کا انکشاف
?️ 27 مئی 2026سچ خبریں:برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس تولسی گابارد
مئی
اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس، ایف آئی اے کو نوٹس جاری
?️ 16 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل
ستمبر
الیکشن کمیشن کا صدارتی الیکشن 9 مارچ کو کرانے کا فیصلہ
?️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی الیکشن 9
مارچ
وزیراعلیٰ نے لاہورسمیت دیگر شہروں میں سموگ کے خاتمے کے لئے احکامات جاری کر دئے
?️ 13 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہورسمیت دیگر شہروں میں
نومبر
کیا آئندہ امریکی صدر ٹرمپ ہوں گے؟
?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں اس پارٹی کے حتمی امیدوار کے
مارچ