سچ خبریں:حماس کے بیرون ملک سربراہ نے کہا کہ صیہونیوں کے ساتھ جنگ اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور صیہونی اس جنگ کو جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک تحریک حماس کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطینی تاجروں کی دوسری ورچوئل کانفرنس میں اپنے خطاب میں کہا کہ صیہونی حکومت کی کابینہ انتہائی دائیں بازو کے ارکان کے ذریعے فلسطینی قوم کے ساتھ اپنے نسل پرستانہ رویے کا مظاہرہ کر رہی ہے اور صیہونی کابینہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ مسجد اقصیٰ کو وقت اور موجودگی کے لحاظ سے صہیونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
خالد مشعل نے سیف القدس جنگ کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس جنگ سے غزہ مسجد الاقصی کے زائرین کی مدد کے لیے آیا اور صہیونیوں کو یہ یاد رہنا چاہیے کہ سیف القدس ابھی نیام میں نہیں گئی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور صیہونی اسلامی اور عرب اقوام کو کمزور کرنے نیز خطے بالخصوص مقبوضہ فلسطین میں اپنے عزائم کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے سیف القدس کی جنگ کے بارے میں مزید کہا کہ مسجد الاقصی کی حمایت کے لیے مختلف علاقوں سے راکٹوں کی بارش کر کے مزاحمت کے اتحاد نے صیہونیوں کو پریشان کر دیا، انہوں نے غزہ میں پانچ روزہ جنگ کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ جہاد اسلامی اور حماس کے اتحاد کو مشترکہ آپریشن روم کے ذریعے میدان جنگ میں دکھایا گیا۔