?️
فلسطین کی تسلیم کے بعد برطانیہ کی نئی شرائط سامنے آگئیں
برطانیہ کی جانب سے فلسطین کو بطور ملک تسلیم کرنے کے بعد اب وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اس کے ساتھ مکمل سیاسی تعلقات قائم کرنے کے لیے متعدد شرائط رکھ دی ہیں۔
روسیا الیوم کے مطابق، برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے رپورٹ کیا ہے کہ اسٹارمر نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان خاندانوں کو دی جانے والی امداد بند کرے جن کے افراد اسرائیل مخالف کارروائیوں میں شہید یا گرفتار ہوئے ہیں۔
مزید برآں، وزیر اعظم برطانیہ چاہتے ہیں کہ فلسطینی نصاب میں موجود ان کتابوں کو تبدیل کیا جائے جنہیں لندن یہود مخالف قرار دیتا ہے۔ اسی طرح انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ مشرقی قدس میں برطانوی سفارتخانے کے افتتاح یا کسی بین الاقوامی معاہدے پر دستخط سے قبل فلسطین میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید شرائط بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ برطانیہ نے اتوار کے روز باضابطہ طور پر فلسطین کو تسلیم کیا تھا۔ تاہم لبنان کے دروزی رہنما اور سابق سوشلسٹ پروگریسیو پارٹی کے سربراہ ولید جنبلاط نے اس اقدام کو ریاکاری کی انتہا قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ بلفور اعلامیہ کے جرم کو گزرے 108 سال بعد، برطانیہ کا یہ فیصلہ فلسطینی عوام کے ساتھ کسی ہمدردی کا مظہر نہیں بلکہ محض تاریخی منافقت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 1917 میں برطانیہ نے اعلان بلفور جاری کر کے یہودیوں کو فلسطین کی تاریخی سرزمین پر ایک جعلی ریاست قائم کرنے کا حق دیا تھا، جب کہ اس وقت فلسطین برطانیہ کے زیرِ انتظام تھا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
برطانوی خاتون پولیس آفیسر کو فلسطین کا نام لینا بھاری پڑ گیا
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:گذشتہ ہفتہ صہیونی جارحیت کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران
مئی
الشفاء ہسپتال کے اردگرد 400 سے زائد افراد کی شہادت
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: حماس کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا ہے
اپریل
لاوروف کی پرواز کو روکنے کے بعد روس کی خلائی ایجنسی کے سربراہ کو میزائل کا خطرہ
?️ 6 جون 2022سچ خبریں: بلغاریہ، مقدونیہ اور مونٹی نیگرو کی جانب سے روسی وزیر
جون
کیا فلسطینی رمضان المبارک میں مسجد الاقصی میں جا سکیں گے؟
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر
فروری
لبنانی حکومت نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کیا
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: لبنان کے نائب وزیر اعظم سعد الشامی نے ایک ٹیلی
اپریل
چمن: کیمپ اکھاڑنے کے بعد مظاہرین کی ڈی سی آفس میں توڑ پھوڑ، متعدد گرفتار
?️ 6 جون 2024چمن: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع چمن میں مقامی حکام کی جانب
جون
لبنان کے خلاف صیہونی حملے پر سعودی اخبار کی خوشی
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی حکومت کا سرکاری اخبار اور ترجمان، جو اسرائیل کے
ستمبر
رانا ثناءاللہ کے دل کے ساتھ جدید ترین پیس میکر نصب کردیا گیا
?️ 14 نومبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) عارضہ قلب میں مبتلاء وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
نومبر