?️
فرانس سے ہہلے کتنے ملک فسلطین کو تسلیم کر چکے ہیں
سال 2025 کے آغاز تک، اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 147 ممالک نے فلسطین کو بطور ایک آزاد اور خودمختار ریاست تسلیم کر لیا ہے، جو کل کا 75 فیصد بنتا ہے۔ یہ عالمی سطح پر فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور اسرائیلی قبضے کے خلاف ایک مضبوط پیغام سمجھا جا رہا ہے۔
فرانس، جو کہ مغربی دنیا کی ایک اہم طاقت اور گروپ آف سیون (G7) کا رکن ہے، عنقریب فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے جا رہا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ ستمبر 2025 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلے ان کا ملک فلسطین کی خودمختار ریاست کو تسلیم کر لے گا۔
یہ فیصلہ عرب ممالک کی طرف سے بھرپور تحسین اور اسرائیل کی شدید ناراضی کا باعث بنا ہے۔ اسرائیلی پارلیمان نے حال ہی میں کرانہ باختری کو اسرائیلی علاقوں میں ضم کرنے کی حمایت میں ووٹ دیا، جسے فلسطینی ریاست کے قیام میں ایک بڑی رکاوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
صدر میکرون نے اس اقدام کو مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دیرینہ مسئلے کے سیاسی حل کی طرف ایک قدم ہو گا۔
فلسطین کو حالیہ برسوں میں تسلیم کرنے والے ممالک:2024 میں اقوام متحدہ کے کئی ماہرین نے ایک مشترکہ بیان میں دنیا بھر کے ممالک سے اپیل کی تھی کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے تاکہ غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کو روکا جا سکے۔ اس اپیل کے بعد درج ذیل 9 ممالک نے فلسطین کو باضابطہ تسلیم کیا:آرمینیا،آئرلینڈ،ناروے، اسپین، اسلووینیا، باہاماز، ترینیداد و ٹوباگو، جمیکا، بارباڈوس جبکہ اس کے برعکس، امریکا، برطانیہ اور جاپان جیسے ممالک نے ابھی تک فلسطین کو تسلیم نہیں کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بین الاقوامی سطح پر فلسطین کی بڑھتی ہوئی حمایت پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا:فلسطینی ایک آزاد ریاست اسرائیل کے ساتھ نہیں، بلکہ اس کی جگہ ایک ریاست چاہتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل کرانہ باختری کو مکمل طور پر ضم کر لیتا ہے تو اس سے فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات مزید محدود ہو جائیں گے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
عراق کے انٹیلی جنس اور سیکورٹی ڈھانچے میں سوڈانی تبدیلیاں سرفہرست
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے ایک حکم نامے
دسمبر
عراق کرپشن کیس جاری؛ مزید 11 ملین ڈالر اور 4 بلین دینار دریافت ہوئے
?️ 30 جون 2026سچ خبریں: عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل نے پیر کو اعلان کیا
جون
برکس کی رکنیت پر ٹرمپ کی بھارت کو دھمکی
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ یکم اگست
جولائی
انتہا پسند صیہونی وزیر کی غزہ جنگ بندی کے امریکی منصوبے کی مخالفت
?️ 2 جون 2025سچ خبریں:انتہا پسند صیہونی وزیر ایتمار بن گویر نے امریکہ کے خصوصی
جون
انصار اللہ یمن کا حزب اللہ کی حمایت میں صیہونیوں کے خلاف بیان
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: انصار اللہ یمن کے رہنما نے طوفان الاقصی کی سالگرہ
ستمبر
اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے شام کی سرزمین پر غاصب صیہونی
دسمبر
فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نےجنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد
فروری
پاک افغان سرحد کی بندش سے تجارت مفلوج، سیمنٹ، ادویات اور زرعی برآمدات سخت متاثر
?️ 30 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک افغان سرحد کی بندش نے دونوں ممالک
نومبر