سچ خبریں:شام میں یمنی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ بیرونی سازشوں پر حتمی فتح یمنی اور شامی عوام کی ہی ہو گی۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام میں یمنی سفیر نےاپنے ملک اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی گہرائی پر زور دیا،رپورٹ کے مطابق عبداللہ علی صبری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں فریقوں میں بہت کچھ مشترک ہے،شام میں یمنی سفیر نے دمشق یونیورسٹی کے ثقافتی مرکز میں’’ یمن، آزادی کی موجودہ اور مستقبل کی جنگ ‘‘کے عنوان سے منعقد ہونے والی ایک کانفرنس کے موقع پر کہا کہ شام اور یمنی تعلقات میں بہت ساری مشترک چیزیں ہیں۔
یمنی سفیر نے مزید کہا کہ جو دہشت گرد یمن پر جارحیت کے مرتکب ہورہے ہیں وہی شام میں بھی جرائم کے مرتکب ہیں ،تاہم دونوں ممالک کی عوام کی غیر ملکی سازشوں پر فتح یقینی ہے۔
عبداللہ علی صبری نے یمنی اور شامی عوام کے مصائب کو خطے میں صہیونی امریکی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بیرونی مداخلت اور امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا جس کے خلاف دونوں ممالک کے عوام مزاحمت کر رہے ہیں۔
یمنی سفیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یمن پر حملہ کرنے کا مقصد سٹریٹجک مقامات پر تسلط اور ملک کی دولت کو لوٹنا نیز اس کی خودمختاری اور آزادی کو غصب کرنا ہے،عبداللہ علی صبری نے یمن کے اتحاد اور پیشرفت کو روکنے کو جارحیت کا ایک اور ہدف قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ یمن نے ہمیشہ قابضین کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے بلکہ اپنے ملک کو جارحین کا قبرستان بنا دیا۔
مشہور خبریں۔
مہاجرین کو قبول کرنے پر جرمن حکومتی اداروں کے درمیان تنازعات
اپریل
فلسطین سے صیہونیوں کی طرف بڑھنے والا طوفان
اکتوبر
دشمن ہمیں غلام بنانا چاہتا ہے:جہاد اسلامی
اگست
ایک مہینے میں صیہونیوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد
اگست
فلسطینیوں کی سرزمین صہیونی دشمن کی کوئی جگہ نہیں:حماس
جنوری
غزہ نے تمام اسرائیلی کابینہ کو اقتدار کا سبق سکھایا: معاریو
مئی
تمام بیماریوں کو ختم کرنے کی قوت رکھنے والا جوس کا ایک گلاس
فروری
بھارت امن قائم کرنے کے لیے کچھ نہیں کرسکتا: معید یوسف
نومبر