غزہ کے خلاف صیہونی وحشی پن

غزہ

🗓️

سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے فضائی حملوں اور طوفان الاقصی کے دوران صیہونیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جہاں اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں بالخصوص رہائشی مکانات اور مصروف محلوں کے خلاف اپنے فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے، وہیں فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے بھی اپنے دفاع میں تل ابیب کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم

اسرائیلی فوج نے آج جمعرات کی صبح سے غزہ کی پٹی کے خلاف حملوں کا ایک نیا دور شروع کر دیا ہے، ان حملوں میں غزہ میں واقع الشاطئ کیمپ کو نشانہ بنایا گیا نیز صیہونی جنگی جہازوں نے دیر البلح میں رہائشی مکانات پر بھی بمباری کی۔

المیادین چینل کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی بمباری سے تباہ شدہ مکانات کے نیچے لاشوں کی موجودگی کی وجہ سے فلسطینی شہداء کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگی طیارےغزہ کی پٹی میں ہر چیز کو نشانہ بناتے ہیں،اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمال مغربی علاقوں پر بھی بمباری کی جبکہ صیہونی جنگی کشتیاں بھی ابوحصیرہ کے علاقے پر حملے کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ میں طبی وسائل کی صورتحال کیا ہے؟

المیادین چینل کے صحافی نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال انتہائی خوفناک ہے،دوسری جانب ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ قیدیوں کے معاملے کے حوالے سے اسرائیلی اور فلسطینی دونوں فریقوں سے رابطے میں ہے۔

مشہور خبریں۔

چین کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ

🗓️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:چین کا 133 مسافروں کو کومنگ سے گوانگ زو لے جانے

نیتن یاہو نے اسرائیل کو bait میں بدل دیا: صہیونی میڈیا

🗓️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:Ma’ariv اخبار نے اس حوالے سے ایک نوٹ میں لکھا کہ

برطانوی وزیراعظم کوہٹانے کی تحریکیں تیز ہوئی

🗓️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:ہمارا سیاسی نظام دیوالیہ ہو چکا ہے اور ملک کو بڑے

75% غیر ملکی کمپنیاں روس میں مقیم

🗓️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:روسی ڈوما کے اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے خصوصی فوجی کارروائیوں کے

بچپن بھیانک گزرا، ہانیہ عامر کا انکشاف

🗓️ 24 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہےکہ ان

میانمار کی سابق رہنما کو جبری مشقت کی سزا

🗓️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:میانمار کی ایک عدالت نے اس ملک کی سابق اعلیٰ عہدیدار

برطانوی دفاعی اکیڈمی پر وسیع پیمانے پر سائبر حملہ

🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:  ایک سینئر برطانوی ریٹائرڈ افسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ

جبالیا کیمپ ایک بار پھر صیہونی بربریت کا شکار

🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ غزہ کے شمال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے